Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
14 - 531
دُرست وضو اور نماز کی فضیلت:
(6123)…حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضورِاکرم، شافِع اُمَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سنا:”جس نے ایسا وضو کیا جیسا حکم دیا گیا ہے اور ایسی نماز پڑھی جیسا حکم دیا گیا ہے وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح پاک ہوجائے گا جس دن اس کی ماں نے اسے جَنا تھا۔“(1)
	پھر حضرتِ سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے وہاں موجود دیگر صحابَۂ کرام سے گواہی طلب کرتے ہوئے کہا:”کیا  تم نے رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ فرماتے سنا ہے؟“انہوں نے کہا:”ہاں! سنا ہے۔“
جنت کے باغات میں داخلہ:
 (6124)…حضرتِ سیِّدُنا زِر بن حُبیش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:ہم نے حضرتِ سیِّدُنا صفوان بن عسَّال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو اُنہوں نے پوچھا:”کیا تم ملاقات کے لئے آئے ہو؟“ہم نے کہا:”جی ہاں۔“پھر وہ کہنے لگے کہ میں نے مُصْطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سنا ہے:”جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لئے اپنے بھائی سے ملاقات کرے تو واپس لوٹنے تک وہ جنت کے باغات میں رہتا ہے۔“(2) یہ بھی فرماتے سنا ہے:”توبہ کا دروازہ مغرب میں کھلا ہوا ہے اور وہ اس وقت تک کھلا رہے گا جب تک سورج مغرب سے طلوع نہ ہو۔“(3)
	ہم نے عرض کی:”ہم تو آپ کے پاس اس لئے حاضر ہوئے ہیں کہ موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کریں۔“پھر اُنہوں نے فرمایا:”میں اس لشکر میں تھا جسے رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے روانہ فرمایا تھا، ہمیں حکم دیا تھا کہ تین دن اور تین راتوں تک موزے نہ اتاریں۔“(4)
(6125)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:میں نے رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…معجم کبیر،۱/ ۹۲  ،الحدیث:۱۴۹
2…معجم کبیر،۸/ ۶۷ ،الحدیث:۷۳۸۹
3…ابن ماجہ ،کتاب الفتن، باب طلوع الشمس من مغربھا،۴/۳۹۵،حدیث:۴۰۷۰
4…ترمذی ،ابواب  الطھارة،باب ماجاء فی المسح علی الخفین للمسافر والمقیم ،۱/ ۱۵۳،حدیث:۹۶