Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
137 - 531
حتّٰی کہ جنازہ اُٹھا لیا گیا۔(1)پھر کچھ روز بعد مجھے ملاقات کا شرف ملا تو ارشاد فرمایا:بیٹا! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے تمہارے والد کو زندہ کرکے فرمایا:”اپنی تمنا بیان کرو۔“انہوں نے عرض کی:”پروردگار! میں چاہتا ہوں کہ تو میری روح لوٹا دے اور مجھے پھر دنیا میں بھیج تاکہ دوبارہ تیری راہ میں مارا جاؤں۔“اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے فرمایا:”ہمارا قانون جاری ہوچکا ہے کہ دنیا میں دوبارہ نہیں لوٹایا جائے گا۔“(2)
سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کا زمین پر پہلا قدم:
(6566)…حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حبیب، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جب حضرت آدمصَفِیُّاللہعَلَیْہِ السَّلَام ہند میں اُترے تو انہیں گھبراہٹ محسوس ہوئی، جبریل امین ان کے پاس آئے اور بلند آواز میں دومرتبہ اَللهُ اَكْبَرُ ، ایک مرتبہ اَشْهَدُ اَنْ لَا اِلَهَ اِلَّا الله اور ایک مرتبہ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله کہا۔حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے پوچھا:یہ محمد (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کون ہیں؟ انہوں نےعرض کی:یہ آپ کی اولاد میں سے آخری نبی ہیں۔(3)
قرآن پر عمل  کی برکت:
(6567)…حضرتِ سیِّدُناابواُمامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں قرآنِ مجید کی تعلیم دینے کاحکم فرمایا اور ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:قرآنِ کریم بروز قیامت اپنے پڑھنے والوں کے پاس اس وقت آئے گا جب انہیں شدید حاجت ہوگی۔ وہ مسلمان سے کہے گا:”مجھے پہچانتے ہو؟“مسلمان پوچھےگا:”تم کون ہو؟“وہ کہے گا:”میں وہ ہوں جس سےتم  محبت کرتے تھے اور ناپسند کرتے تھے کہ تمہیں کامیابی دلانے اور زینت دینے والا(یعنی قرآن) تم سے جدا ہو۔“مسلمان کہے گا:”شاید تم قرآن ہو۔“پھر قرآن اسے رب عَزَّ   وَجَلَّ کی بارگاہ میں لے آئے گا، مسلمان کے دائیں ہاتھ میں بادشاہت اور 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب المغازی،باب من قتل من المسلمين يوم احد...الخ،۳/ ۴۴ ،حدیث:۴۰۸۰
2…ترمذی،کتاب التفسیر،باب ومن سورة اٰل عمران،۵/ ۱۲،حدیث:۳۰۲۱
	مسندامام احمد،مسند جابر بن عبداللّٰہ،۵/ ۱۴۳،حدیث:۱۴۸۸۷
3…تاریخ ابن عساکر،۷/ ۴۳۷،حدیث:۲۰۴۲،الرقم:۵۷۸،اٰدم نبی اللّٰہ...الخ