پڑجائے جیسے وہ چرواہا جو شاہی چراگاہ کے پاس ریوڑچرائےتوقریب ہےکہ جانوراس میں چرلیں۔ بےشک ہربادشاہ کی ممنوعہ چراگاہ ہوتی ہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ممنوعہ چراگاہ اس کی حرام کردہ اشیاء ہیں۔“(1)
(6560)…(الف)حضرتِ سیِّدُناابوسعید خُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےروایت ہےکہ حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”میں کیسے خوشی مناؤں حالانکہ صورپھونکنےوالافرشتہ صور اپنے ہاتھ میں لئے کان لگائے اس انتظارمیں ہےکہ کب پھونکنےکاحکم دیاجائےتاکہ وہ پھونکے۔“(2)
(6560)…(ب) حضرتِ سیِّدُناابوسعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہےکہ نبیِّ غیب دان، سرورِذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فرمان:
مِسْکِیۡنًا وَّ یَتِیۡمًا وَّ اَسِیۡرًا ﴿۸﴾ (پ۲۹،الدھر:۸)
ترجمۂ کنز الایمان: (اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبّت پر) مسکین اور یتیم اور اسیر(قیدی)کو۔
کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں:مسکین سےمراد”فقیر“ہے،یتیم سے مراد وہ ہے”جس کا والد فوت ہوچکا ہو“اور اسیر سے مراد”غلام اور قیدی“ہیں۔
حدیث یاد کرنے کی فضیلت:
(6561)…حضرتِ سیِّدُناابوسعید خُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہےکہ نبیوں کے سلطان، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فریایا:”اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس شخص کو تَرو تازہ رکھے جو میرا کلام سنے، اس کی حفاظت کرے اور اسے (دوسرے تک)پہنچادے جیسےاس نےسناتھا۔“(3)
بروزِ قیامت مشک کے ٹیلے پر:
(6562)…حضرتِ سیِّدُناابوسعیدخُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتےہیں کہ میں نےدوجہاں کےتاجور، سلطان بَحروبَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سنا: بروز ِقیامت تین لوگ مشک کے ٹیلے پر ہوں گے جنہیں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم،کتاب المساقاة،باب اخذ الحلال وترک الشبھات،ص۸۶۲،حدیث:۱۵۹۹
2…ترمذی،کتاب التفسیر،باب ومن سورة الزمر،۵/ ۱۶۴،حدیث:۳۲۵۴
3…ترمذی،کتاب العلم،باب ماجاء فی الحث علی تبلیغ السماع،۴/ ۲۹۸،حدیث:۲۶۶۵ عن زید بن ثابت