نہیں رہتا، تم ہرفرض نمازکےبعد33بار سُبۡحَانَ اللہ ،33باراَلۡحَمۡدُلِلّٰہ اور34باراَللہُ اَکۡبَرکہہ لیا کرو۔“(1)
سوتے وقت کے کلمات:
(6557)…حضرتِ سیِّدُنا بَراء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ نبیِّ رحمت، شَفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے تعلیم ارشادفرمائی کہ جب میں سونے کے لئے بستر پرجاؤں تو یہ پڑھوں:”اَسْلَمْتُ نَفْسِي اِلَيْكَ وَاَلْجَاتُ ظَهْرِيْ اِلَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِيْ اِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ اَمْرِيْ اِلَيْكَ رَهْبَةً مِّنْكَ وَرَغْبَةً اِلَيْكَ لَا مَلْجَاَ مِنْكَ اِلَّا اِلَيْكَ اٰمَنْتُ بِالْكِتَابِ الَّذِيْ اَنْزَلْتَ وَبِالرَّسُولِ الَّذِيْ اَرْسَلْتَ یعنی میں نے اپنی جان تیرے سپرد کی، تیرے کرم پرآس لگائی، اپنا چہرہ تیری جانب متوجہ کیا اورتجھ سے ڈرتے ہوئے اور تیری طرف رغبت رکھتے ہوئے اپنا معاملہ تیرےسپردکیا، تیرےسوا کوئی سہارانہیں،میں تیری نازل کردہ کتاب اور تیرے بھیجے ہوئے رسول پر ایمان لایا۔(2)
نجومی وجادوگر کی تصدیق کاوبال :
(6558)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےروایت ہےکہ نبیِّ پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جونجومی یا جادوگر کے پاس آئےپھران کی تصدیق کرےتووہ اس سے الگ ہوگیا جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) پر نازل فرمایا۔“(3)
مشتبہ اُمورسے بچنا ہی بہتر ہے:
(6559)…حضرتِ سیِّدُنانعمان بن بشیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےروایت ہےکہ مُعلّمِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”حلال بھی واضح ہے،حرام بھی واضح ہےاوران کےدرمیان کچھ مُشتَبہ چیزیں ہیں، جوان سے بچے گا وہ اپنے دین و آبرو کو بچالے گا اور جواِن میں پڑے گا قریب ہےکہ وہ حرام میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم،کتاب المساجد،باب استحاب الذکر بعد الصلاة وبیان صفتہ،ص۳۰۱،حدیث:۵۹۶
2…بخاری،کتاب الدعوات،باب اذا بات طاھرا،۴/ ۱۹۱،حدیث:۶۳۱۱بتغیر
مسند الشامیین، ثور عن عمرو بن القیس الملائی ،۱/۲۹۵،حدیث:۵۱۴
3…ابو داود،کتاب الطب،باب فی الکھان،۴/ ۲۰،حدیث:۳۹۰۴…مسند البزار،مسند عبد اللّٰہ بن مسعود،۵/ ۲۵۶،حدیث:۱۸۷۳