Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
132 - 531
(6548)…حضرتِ سیِّدُناابو خالداَحمر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْبَر بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعمرو بن قیس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے:جب تم بھلائی کی بات سنوتو  اس پر عمل کرو اگر چہ ایک ہی مرتبہ۔
قابل تحسین مسلمان :
(6549)…حضرتِ سیِّدُناابو خالداَحمر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْبَر بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعَمرو بن قیس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: پہلے لوگ یہ بات نا پسند کرتے تھے کہ کوئی اپنے بچے کو کچھ دے اور بچہ اس چیز کو فقیر اور مسکین بچوں کے سامنے لے آئےپھر فقیراورمسکین بچےاسے دیکھ کرگھروالوں کے سامنے روئیں۔
(6550)…حضرتِ سیِّدُنامُفضَّل بن غَسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن بیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعمرو بن قیس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:جوبات میرےدل کونرم کردے،جس کےذریعےمیں اپنےرب عَزَّ   وَجَلَّ کی معرفت حاصل کرلوں وہ  میرے نزدیک قاضی شُریح کےپچاس مقدموں کےفیصلوں سے  زیادہ محبوب ہے۔
(6551)…حضرتِ سیِّدُنااسحاق بن خَلَف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناعمرو بن قیس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ روتے وقت اپنا چہرہ دیوار کی طرف کرلیتےاور ساتھیوں سے کہتے:یہ تو زُکام ہے۔
بری  صحبت کاوبال:
(6552)…حضرتِ سیِّدُناابوخالداَحمررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عَمرو بن قیس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے:گمراہ وبدمذہب کے ساتھ نہ بیٹھوکیونکہ  تمہارادل بھی بہک جائے گا۔
(6553)…حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمٰن بن حکم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے والد کا بیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعمرو بن قیس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:جس نے بیس رات تک غَلّہ  ذخیرہ کیاپھر سب  خیرات کردیا تب بھی  اس (ذخیرہ کرنے) کا کفارہ  ادا نہ ہوگا۔
محدث  کی صفات:
(6554)…حضرتِ سیِّدُناحکم بن بَشیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:میں نے دیکھا کہ حضرتِ سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی حضرتِ سیِّدُناعمروبن قیس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس آتے اور ٹکٹکی باندھ کر انہیں دیکھتے