Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
128 - 531
ریا کارکا انجام:
(6532)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ دوعالَم کے مالک ومختار، اُمت کے غمگسار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا:جو(شہرت کی خاطر) اپنے عمل لوگوں کو سنائے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بروزِ قیامت اسے  اپنی مخلوق کے کانوں کو سنائے گا اور اسے ذلیل اورچھوٹا کردےگا۔(1)
حضورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکاعطاکردہ وظیفہ:
(6533)…حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم بیان کرتے ہیں:ایک بار نبیِّ رحمت، شَفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے پاس تشریف لائےاورمیرےاور فاطمہ کے درمیان بیٹھ گئے پھر ہمیں سکھایا کہ جب ہم بستر پر آجائیں تو33مرتبہسُبۡحَانَ اللہ،33مرتبہاَلۡحَمۡدُ لِلّٰہ اور34مرتبہ اَللہُ اَکۡبَرکہیں۔
	حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتےہیں:”اس کے بعدمیں نے اسے کبھی ترک نہیں کیا۔“ایک شخص نے دریافت کیا:”جنگ صَفّین کی رات بھی نہیں؟“فرمایا:”اس رات بھی نہیں۔“(2)
(6534)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مُردار کی کھال کےبارےمیں ارشاد فرمایا:”اس کھال کی دباغت اس کی پَلیدی ختم کردیتی ہے۔“(3)
حضور کے اسماء:
(6535)…حضرتِ سیِّدُنا ابوموسٰی اَشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہمیں اپنے نام بتائے،جن میں سےہم نےکچھ یادرکھے اورکچھ یاد نہ رکھ سکے۔ ارشاد فرمایا:”میں محمد، احمد، مُقفّٰی (راہ نُما)، حاشِر(جمع کرنے والا)، نبی ِتوبہ اور نبیِ مَلحَمہ(جہاد کرنے والا نبی)ہوں۔“(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند امام احمد،مسند عبد اللّٰہ بن عمرو بن العاص، ۲/ ۶۶۶،حدیث:۷۰۰۵
2… دارمی،کتاب الاستئذان.،باب فی التسبیح عند النوم،۲/ ۳۷۷،حدیث:۲۶۸۵
3…مسند امام احمد،مسند عبد اللّٰہ بن العباس، ۱/ ۵۱۰،حدیث:۲۱۱۷
4…مسلم،کتاب الفضائل،باب فی اسمائہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم،ص۱۲۸۱،حدیث:۲۳۵۵
	مسندامام احمد،مسندالکوفیین،حدیث ابی موسی الاشعری،۷/ ۱۴۹،حدیث:۱۹۶۴۰