تو یہودی ہمیں قتل کر دیں گے۔“(1)
ناسمجھ لوگ:
(6529)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”ان لوگوں کا کیا حال ہے جو مالداروں کو عزت دیتے ہیں اور نیکوں کو حقیر جانتے ہیں، قرآن کے ان احکام پر عمل کرتے ہیں جوان کی خواہش کے مطابق ہوں اور ان پر عمل نہیں کرتے جو خواہش کے مطابق نہ ہوں۔ پس اس طرح وہ بعض قرآن پرایمان لاتے اور بعض کا انکار کرتے ہیں۔ بغیر کوشش حاصل ہونے والی اَشیاء یعنی مُقرَّرہ تقدیر، یقینی موت اور تقسیم شدہ رزق کے لئے تو کوشش کرتے ہیں مگر جن کا حصول کوشش کے بغیر ممکن نہیں یعنی بھرپور بدلہ،مقبول عمل اور بےخسارہ تجارت اِن کے لئے کوشش نہیں کرتے۔“(2)
اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا کون؟
(6530)…حضرتِ سیِّدُناابوموسٰی اَشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ ایک اعرابی نے بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں حاضر ہوکرعرض کی:”یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ایک شخص شُہرت کے لئے، ایک مالِ غنیمت کے لئے اور ایک اپنی تعریف کے لئے لڑتاہےتو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں جہاد کرنے والا کون ہے؟“ارشاد فرمایا:”جو کَلِمَۃُ اللہ کی بلندی کے لئے لڑے وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں جہاد کرنے والا ہے۔“(3)
کامل عورتیں:
(6531)…حضرتِ سیِّدُناابوموسٰی اَشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: کامل مرد تو بہت ہوئے البتہ عورتوں میں کامل مریم بنتِ عمران اور فرعون کی بیوی آسیہ ہوئیں اورعائشہ کو عورتوں پر ایسی فضیلت ہے جیسے ثَرید کو تمام کھانوں پر۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب التفسیر،باب ومن سورة بنی اسرائیل،۵/ ۹۶،حدیث: ۳۱۵۵
2…معجم کبیر،۱۰/ ۱۹۳،حدیث:۱۰۴۳۲
3…بخاری،کتاب فرض الخمس،باب من قاتل للمغنم ھل ینقص من اجرہ؟،۲/ ۳۵۰،حدیث:۳۱۲۶
4…بخاری،کتاب فضائل اصحاب النبی،باب فضل عائشة رضی اللّٰہ عنھا،۲/ ۵۵۱،حدیث:۳۷۶۹