Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
11 - 531
 اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ہمیں حدیث بیان کی ہے اور میں نے کوفہ میں ان سے افضل بزرگ نہیں دیکھے، ان کے پاس مال تھا تو وہ ہمیشہ حج کیا کرتے اور غزوَہ میں شریک ہوا کرتے تھے۔
80مرتبہ مکّہ مکرمہ کی حاضری:
(6112)…حضرتِ سیِّدُنا امامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم فرماتے ہیں کہ میں حضرتِ سیِّدُنا محمد بن سوقہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے جنازہ میں شریک ہوا تھا، وہ حج و عمرہ کے لئے 80مرتبہ مکّہ مکرمہ حاضر ہوئے۔
(6113)…حضرتِ سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا محمد بن سوقہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مقروض ہونے کے باوجود حج کے لئے تشریف لے جایا کرتے۔ کسی نے کہا:”آپ حج کرتے ہیں حالانکہ آپ پر قرض ہوتا ہے؟“فرمایا:”حج قرض کو زیادہ ادا کرنے والا ہے(یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے قرض کی ادائیگی کے اسباب پیدا فرمادےگا)(1)۔“
	اسی طرح کا واقعہ حضرتِ سیِّدُنا محمد بن مُنکَدِر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے بارے میں بھی منقول ہے۔
مہمان کے ساتھ حُسنِ سلوک:
(6114)…حضرتِ سیِّدُنا سفیان بن عُیَیْنَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے روایت ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا محمد بن منکدر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کوفہ میں حضرتِ سیِّدُنا محمد بن سوقہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس آئے تو آپ نے اُنہیں جانور کی سواری کروائی۔ لوگوں نے حضرتِ سیِّدُنا محمد بن سوقہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے سوال کیا:”اے ابوعبداللہ! آپ کے نزدیک کون سا عمل زیادہ پسندیدہ ہے؟“ فرمایا:”مومن کے دل میں خوشی داخل کرنا۔“ لوگوں نے پھر پوچھا:”کوئی عمل ہے جس سے لذت حاصل کی جائے؟“ فرمایا:”لوگوں کے ساتھ حُسنِ سلوک کرنا۔“
سوال کرنے سے پہلےکیوں نہ دے دیا!
(6115)…حضرتِ سیِّدُنا مہدی بن سابق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِق بیان کرے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا محمد بن سوقہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے بھتیجے نے ان سے کچھ مانگا تو وہ رونے لگے۔ بھتیجے نے کہا:”چچا جان!خدا کی قسم!اگر مجھے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مقروض کوچاہئے کہ سفرحج پرروانہ ہونےسےپہلےقرض اداکرےاس وقت نہ دےسکتاہوتوقرض خواہ سےاجازت لے۔
(بہارِشریعت،حصہ۶، ۱/ ۱۰۵۱،ماخوذًا)