Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
91 - 475
بے شک دین کے تین کنارے ہیں اور جو شخص تمام نیک اعمال کرنا چاہے اس کے لئے یہ تینوں تمام اعمالِ صالحہ کا مجموعہ ہیں: پہلا کنارہ یہ ہے کہ تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی  صبح وشام  بےشمار ظاہری وپوشیدہ، نئی وپرانی اور گزشتہ وآئندہ ملنے والی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کے لیے عمل کر، پس مومن کو چاہیے کہ ا ن کاشکراداکرنے  اور ان کے پورا ہونے کی امید پر عمل کرے۔دین کا دوسرا کنارہ اُس جنت کی رغبت رکھنا ہے جس کی کوئی نظیر ہے نہ ہی اس کی کوئی قیمت اور بیوقوف ہی اس سے منہ موڑتا ہے۔ تیسرا کنارہ دوزخ ہے کہ تو اس سے چھٹکارے کے لیے عمل کر کیونکہ اس دوزخ پر نہ ہی صبر ہو سکتا ہے نہ کسی میں اس کا عذاب سہنے کی طاقت وقوت ہے اور کوئی مصیبت وغم اس کی مصیبت وغم جیسا نہیں، اس کی خبربہت بڑی، معاملہ بہت شدیداور اس کی ذلت انتہائی بھیانک ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے اور  اس سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی پناہ مانگنے سے جاہل، بیوقوف خسارہ اٹھانے والا ہی غافل ہو سکتا ہے  یقیناً اس نے دنیا وآخرت دونوں کا گھاٹا اٹھا یااور یہی واضح نقصان ہے۔ 
جنت کی چابی:
(4775)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے کہا گیا: کیا لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰہ جنت کی چابی نہیں؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: کیوں نہیں! لیکن ہر چابی کے دندانے ہوتے ہیں اور جو دندانوں والی چابی لے کر دروازے پر  جاتا ہے  دروازہ اسی کے لیے کھولا جاتا  ہےاور جو بغیر دندانوں والی چابی کے ساتھ جاتا ہے اس کے لیے دروازہ نہیں کھولا جاتا۔
دعا کا اثر:
(4776)…حضرتِ سیِّدُنا وہب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک بادشاہ کا لڑکانشے کی حالت میں سوار ہو کر نکلا تو اپنے گھوڑے سے گر پڑااور گھوڑے نے اسے کچل دیا۔ بادشاہ کو بہت غصہ آیا اور اس نے قسم کھائی کہ ان بستی والوں کو گھوڑوں، ہاتھیوں اور پیادہ فوج سے روندھ ڈالےگا۔ اپنا مقصد پورا کرنے کے لیے اس نے گھوڑوں، ہاتھیوں اور لوگوں کو شراب پلائی اور لوگوں کو حکم دیا: جاؤ اور ہاتھیوں  کی مددسے بستی والوں کو روندھ ڈالو،جب ہاتھی تھک جائیں تو گھوڑے چڑھا دینا اور وہ بھی تھک جائیں تو تم اپنےپیروں سے کچل دینا۔ ادھر جب بستی والوں کو بادشاہ کے ارادے کا علم ہوا تو سب جمع ہو کر بستی سے باہر آئے اور خوب گڑگڑا کر اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعا مانگی  ابھی