بھی نہیں پوچھو گے کہ میں انسان کو کس چیزکے ذریعے گمراہ کرتا ہوں؟ عابد بولا: کیوں نہیں! چل مجھے وہ چیز بتا جس کے ذریعے تجھے گمراہ کرنے کا یقین ہے۔ شیطان نے کہا: تین چیزیں ہیں جو ان میں سے کسی ایک کو بھی برداشت نہیں کرتا میں اس پر غالب آجاتا ہوں: (۱)… لالچ(۲)…جذباتی پن اور (۳)…نشہ، جب کوئی شخص لالچی ہوتا ہے تو ہم اس کے مال کو اس کی نظروں میں گھٹا دیتے اور اسے لوگوں کے مال کا لالچ دلاتے ہیں، جب وہ جذباتی ہوتا ہے تو ہم اس سے ایسے کھیلتے ہیں جیسے بچہ گیند سے کھیلتا ہے، اگر کوئی اپنی دعا سے مردوں کو زندہ کرنے والا ہو تب بھی ہم اس سے مایوس نہیں ہوتے کیونکہ جو عمارت وہ تعمیر کرتا ہے ایک کلمہ (زبان کی غلطی) کی وجہ سے ہمارے لیے گرا دیتا ہے اور جب کوئی نشہ میں ہو تو ہم اسے جہاں چاہتے ہیں لے جاتے ہیں جیسے بکری کے چھوٹے بچے کو کان سے پکڑ کرجہاں چاہو لے جاؤ۔
سات سال قید:
(4728)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا ایوب عَلَیْہِ السَّلَامسات سال بیماری کی آزمائش میں مبتلا رہے، حضرتِ سیِّدُنا یوسف عَلَیْہِ السَّلَامسات سال قید میں رہے اور بُخْت نَصَّر بادشاہ کو سات سال عذاب دیا گیا اوروہ درندوں میں پھنسا رہا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّکی مُہر:
(4729)…حضرتِ سیِّدُناابورفیقرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُنا وہبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے درہم ودینارکےمتعلق پوچھاتوانہوں نےفرمایا:یہ انسان کےگزربسرکےلئےزمین میں ربُّ العَالمینعَزَّ وَجَلَّ کی مہریں ہیں، نہ کھائی جاتی ہیں نہ پی جاتی ہیں تم انہیں جہاں بھی لے جاؤ گے تمہاری حاجت پوری ہو گی۔
(4730)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: بغیر عمل کے دعا مانگنے والے کی مثال بغیر کمان کے تیر پھینکنے والے کی طرح ہے۔
محبت الٰہی:
(4731)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: ایک دانا کا قول ہے: مجھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے حیا آتی ہے کہ میں جنت پانے کے لیے اس کی عبادت کروں اگر ایسا ہوا تو پھر میں اس بُرےنوکر کی طرح