Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
75 - 475
خود کو مت آزماؤ:
(4726)…حضرتِ سیِّدُناابوہُذیْلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:شیطان نےجب  حضرتِ سیِّدُناعیسٰیعَلَیْہِ السَّلَام کو جَبَلِ قُدْس پر دیکھا تو کہا:  آپ کا یہ گمان ہے کہ آپ مردوں کو زندہ کرتے ہیں؟ آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے  ارشاد فرمایا: یہی حقیقت ہے۔ شیطان نے کہا: آپ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا کریں وہ اس پہاڑ کو روٹی بنا دے۔آپ نے اس سے فرمایا: کیا تمام لوگ روٹی ہی پر زندہ رہیں گے؟ شیطان نے کہا:  اگر آپ یہ کہتے ہیں تو اس پہاڑ سے کود جائیں کیونکہ فرشتے آپ کو پکڑ لیں گے۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے ارشاد فرمایا: میرے ربّ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں خود کو نہ آزماؤں کیونکہ میں اپنی عقل سے نہیں جانتا کہ میرا ربّ مجھے بچائے گا یا نہیں۔
شیطان کے تین جال:
(4727)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:شیطان شہوت، رغبت اور غصے کے جال لے کر بیابانوں میں عبادت کرنے والے ایک عابد کے درپے ہوا لیکن اس کا کچھ نہ بگاڑ سکا، وہ عابد جب نماز پڑنے لگا تو شیطان سانپ بن کر اس کے قدموں سے ہوتا ہوا سر تک آگیا لیکن اس عابد کی یکسوئی میں ذرا فرق نہ آیا جب عابد سجدہ کرنے لگا تو سانپ اس کے سجدے کی جگہ بیٹھ گیا  عابد نے سجدہ کرنے کے لیے سر جھکایا تو  سانپ نے اپنا منہ کھول دیا تاکہ اس کے سر کو اپنا لقمہ بنا لے چنانچہ عابد نے اپنا سر رکھا اور خوب زور سے دبایا حتّٰی کہ سجدے کے لئے زمین پر جم گیا، شیطان نے اس سے کہا: میں تیرا وہی ساتھی ہوں جو تجھے ڈراتا رہا، میں نے شہوت، رغبت اور غصے کے ذریعے تجھ پر وار کیا اور میں  ہی درندہ اور سانپ بن  کر تیرے سامنے آیا لیکن تیرا کچھ نہ بگاڑ سکا، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں تیرا دوست بن جاؤں اور آج کے بعد کبھی تیری نماز میں خلل نہ ڈالوں۔ عابد نے شیطان سے کہا: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ میں کبھی تیرے خوف سے خوفزدہ نہیں ہوا اور اُس کا فضل ہے کہ مجھے تیری کوئی حاجت نہیں ہے۔ شیطان نے کہا: تم مجھ سے جو چاہو پوچھ سکتے ہو میں تمہیں بتاؤں گا۔ عابد نے کہا: میں نے کچھ نہیں پوچھنا۔ شیطان بولا: کیا یہ نہیں پوچھو گے کہ تمہارے بعد تمہارے مال کا کیا ہو گا۔ عابد نے کہا: اگر مجھے مال کی فکر ہوتی تو میں اسے چھوڑتا ہی کیوں۔ شیطان بولا: کیا اپنے خاندان والوں کا بھی نہیں پوچھو گے کہ ان میں سے پہلے کون مرے گا؟ عابد نے کہا: میں ان سے پہلے مروں گا۔ شیطان بولا: کیا یہ