Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
7 - 475
حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان یَمانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی 
	حضرتِ سیِّدُنا ابوعبدالرحمٰن طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان بھی تابعین میں سے ہیں۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیدارمغز فقیہ اورنیکوکاروعبادت گزارتھے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کاتعلق اہل یمن کے پہلےطبقہ سے ہے جن کے بارے میں حضورنبیّ پاک، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:اَلْاِیْمَانُ یَمَانٍ یعنی ایمان تویمن والوں کا ہے۔(1)
40حج :
(4545)…حضرتِ سیِّدُنااِبْنِ شَوْذَبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں105ہجری مکّہ مکرمہ میں حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کےجنازےمیں شریک ہواتولوگ کہہ رہےتھےکہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ حضرتِ سیِّدُناابوعبدالرحمٰن پر رحم فرمائے!انہوں نے 40حج کئے تھے۔ 
عظیم الشان جنازہ:
(4546)…حضرتِ سیِّدُنا عبدالرزاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَاق اپنے والدِ ماجد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانکاانتقال ہواتو جب تک اِبْنِ ہِشام نے شاہی دستہ نہ بھیجا لوگوں نے آپ کی نمازِ جنازہ نہ پڑھی۔ میں نے حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن حسن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو دیکھا کہ وہ جنازے کی چارپائی اپنے کاندھے پر اٹھائے ہوئے ہیں، ان کی ٹوپی مبارکہ گرچکی ہے اور لباس پیچھے سے تار تارہو گیا ہے۔
(4547)…حضرتِ سیِّدُنا عبد الرزاق  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَاق اپنے والدِگرامی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان نے مزدلفہ یا منٰی میں وفات پائی جب جنازہ اٹھایاگیا تو حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن حسن بن علی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےچارپائی کا پایہ پکڑ لیا اوراسے تھامے رہے حتّٰی کہ قبر تک پہنچ گئے۔
حاضر جوابی :
(4548)…حضرتِ سیِّدُنا عبدالرزاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَاق بیان کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… بخاری،کتاب بدءالخلق ، باب خیرمال المسلم...الخ ،۲/ ۴۰۵، حدیث:۳۳۰۲