Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
6 - 475
بھی  جس نےانہیں دیکھا(یعنی تبع تابعین)۔(2) 
	ان جلیل القدرہستیوں نے دور دراز علاقوں کاپرخطرسفرکیااورمحبوبِ خداکے دیوانے،شمع رسالت کے پر وانے صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی خدمت میں حاضری کا  شرف حاصل کیا اوران سے اکتساب فیض کر کے اپنی زندگیوں کو ہمارے لئے مشعل راہ بنا دیاکیونکہ وہ فیض نبوت کا گنجینہ اور ہمارے لئے سرمایائے آخرت کے حصول کا ذریعہ ہیں، ان کی مبارک حیات کا مطالعہ ہمیں حرارت ایمانی، فکر آخرت اور عمل کا جذبہ دیتا ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کے فریب سے بچ کر بارگاہ خداوندی میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔
	زیر نظر کتاب ”اللہ والوں کی باتیں“حضرتِ سیِّدُنا امام حافظ ابو نُعیم احمد بن عبداللہ اصفہانی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی(متوفی۴۳۰ھ)کی شہرۂ آفاق تصنیف”حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَ طَبَقَاتُ الْاَصۡفِیَاء“کی چوتھی جلد کا ترجمہ ہےجو38 تابعین کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکی سیرت و کردار،اقوال و افعال،عادات و اطواراوران سےمروی احادیث مبارکہ کے مدنی پھولوں سے سجا  حسین گلدستہ ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!مجلس المدینۃ العلمیۃکے شعبہ تراجم کتب (عربی سے اردو) کے8اسلامی بھائیوں نےاس جلدپرترجمہ،تقابل،نظرثانی،پروف ریڈنگ اورتخریج وغیرہ کا کام کرنے کی سعادت حاصل کی بالخصوص(۱)…ابوواصف محمدآصف اقبال عطاری مدنی (۲)…ابومحمدمحمدعمران الٰہی عطاری مدنی(۳)…محمدامجدخان تنولی عطاری مدنی(۴)…کاشف اقبال عطاری مدنی (۵)…محمدخرم  عطاری مدنیسَلَّمَہُمُ الْغَنِینےبھرپور کوشش فرمائی۔اس کتاب کی شرعی تفتیش دارالافتا اہلسنت کےمُتَخَصِّص اسلامی بھائی محمدشفیق عطاری مَدَنیزِیْدَعِلْمُہٗنےفرمائی ہے۔
	اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی بارگاہ میں دعاہےکہ اپنی دنیاوآخرت سنوارنےکےلئےہمیں اس کتاب کوپڑھنے،اس پرعمل کرنےاوردوسرےاسلامی بھائیوں بالخصوص مفتیانِ عِظام اورعُلَمائےکرام کی خدمتوں میں تحفۃً پیش کرنےکی سعادت عطافرمائےاوردعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہکودن  پچسویں اوررات چھبیسویں ترقّی عطافرمائے!	اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم	
شعبہ تراجِم کُتُب(مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
2…معجم الکبیر، ۶/ ۱۶۶، حدیث:۵۸۷۴