Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
469 - 475
 نے عرض کی : جی ہاں۔ تو ارشاد فرمایا: تم برائی کو شمار کرتے ہو اور نیکی کو شمار نہیں کرتے(1)؟(2)
اللہ کا حق:
(91-90-89-88-6087)…حضرتِ سیِّدُنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ حضور نبیّ پاک، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی اپنے آپ کو حقیر نہ بنائے ۔ عرض کی گئی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! خود کو کیسے حقیر بنائے گا؟ ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے معاملے میں بولنے کی حاجت ہو اور وہ نہ بولے۔اس سے پوچھا جائے گا: تجھے کس بات نے روکا ؟ تو وہ  عرض کرے گا: لوگوں کے خوف نے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فرمائے گا: میں اس کا زیادہ حق دار تھا کہ تو  مجھ سے ڈرتا ۔(3)
فتح مکہ کے بعدہجرت نہیں:
(6092)… حضرتِ سیِّدُنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں جب یہ سورت نازل ہوئی:
اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللہِ وَ الْفَتْحُ ۙ﴿۱﴾  (پ۳۰،النصر:۱)   	ترجمۂ کنز الایمان:جب اللہکی مدد اور فتح آئے۔
	تو سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس پوری سورت کی تلاوت کی پھر فرمایا: میں اور میرے صحابی ایک ہیں جبکہ دیگرلوگ دوسرے مقام پر ہیں، فتح کے بعد کوئی ہجرت نہیں۔
	حضرتِ سیِّدُنا ابو سعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: میں نے یہ حدیث مدینہ منورہ کے امیر  مروان بن حکم کو سنائی تو اس نے کہا :تم نے جھوٹ کہا۔ اس وقت حضرتِ سیِّدُنا زید بن ثابت اور حضرتِ سیِّدُنا رافع بن خدیج رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا اس کے ساتھ تخت پر بیٹھے تھے۔ حضرتِ سیِّدُنا ابو سعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: اگر یہ دونوں چاہیں تو تمہیں یہ حدیث سنا سکتے ہیں لیکن ایک کو سرداری چھننے کا ڈر ہےجبکہ دوسرے کو صدقہ وصول کرنے کے عہدے سے معزول ہونے کا ڈر ہے۔ مروان نے حضرتِ سیِّدُناابو سعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ پر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…صحبت بذات خود ثواب نہیں بلکہ چونکہ اس کے ضمن میں زوجین کی عفت حق زوجیت کی ادا نیک اولاد کی طلب ہے اور یہ ساری چیزیں عبادت ہیں اس لیے صحبت عبادات پر شامل ہے۔ (مراٰ ۃ المناجیح، ۳/۹۸)
2…سنن الکبرٰی للبیھقی، کتاب الوکالة، باب فضل النیابة عمن لايهدى،۶/ ۱۳۵،حدیث:۱۱۴۴۰،بتغیرقلیل
3…مسند احمد،مسند ابی سعيد الخدری،۴/ ۶۲، حدیث:۱۱۲۵۵،بتغیرقلیل