بد پرہیزی کی ممانعت:
(6084)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم بیمار ہوئے تو حضور نبیّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان کی عیادت کے لئے تشریف لائے توآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے سر کی طرف اشارہ کیا ، پھر سامنے رکھے کھجوروں کے تھال کی طرف اشارہ کیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس میں سے ایک کھجور اٹھا کر آپ کو عطا کی اور آپ نے کھا لی پھر دوسری عطا کی حتّٰی کہ سات کھجوریں عطا فرمائیں پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رُک گئے ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اور کھجور لینے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’آپ کے لئے اتنا ہی کافی ہے‘‘اور انہیں بد پرہیزی سے روک دیا۔ (1)
غریب کے صدقات:
(86-6085)…حضرتِ سیِّدُنا ابو ذر غِفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ہم نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مالدار اجر میں بڑھ گئے۔تو آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم نماز نہیں پڑھتے ، روزہ نہیں رکھتے، راہِ خدا میں جہاد نہیں کرتے؟ہم نے عرض کی: جی ہاں لیکن وہ بھی ایسا ہی کرتے ہیں جیسا ہم کرتے ہیں لیکن وہ صدقہ دیتے ہیں جو ہم نہیں دے سکتے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں میں صدقے کے کثیر مواقع ہیں: اچھی سماعت والے کا کمزور سماعت والے کے ساتھ اس کی حاجت کے مطابق کلام کرنا صدقہ ہے،اچھی نظر والے کا کمزور نظر والے کی مدد کرنا صدقہ ہے، اپنی طاقت وقوت سے کمزور کے ساتھ تمہارا ہاتھ بٹانا صدقہ ہے، تمہارا راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا صدقہ ہے، تمہارا اچھی طرح بولنا صدقہ ہے جس سے تم زبان میں لکنت والے کی مدد کرو۔ حضرتِ سیِّدُنا یحییٰرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے مروی ہے: بھولنے والے کی مدد کرنا صدقہ ہے اور تمہارا اپنی بیوی کے ساتھ جماع کرنا صدقہ ہے۔ حضرتِ سیِّدُنا ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: ہمیں اپنی شہوت پوری کرنے پر بھی اجر دیا جائے گا؟ ارشاد فرمایا: تمہارا کیا خیال ہے اگر کوئی غیر محل میں اپنی شہوت پوری کرے تو گناہ گار ہوگا؟ میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مصنف ابن ابی شیبة، کتاب الطب ، باب فی الحمیةللمریض، ۵/ ۴۵۸،حدیث:۳، بتغیر