Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
462 - 475
نمازیں لمبی پڑھو:
(6065)…حضرتِ سیِّدُنا عمار بن یاسر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ہمیں تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حکم ارشاد فرمایا: کہ ہم نماز کو لمبا کریں اور خطبہ کو چھوٹا کریں۔(1)
(6066)…حضرتِ سیِّدُنا مغیرہ بن شعبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس نے مجھ سے کوئی حدیث روایت کی اور وہ جانتا ہے کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ شخص جھوٹوں میں سے ایک ہے۔(2)
(6067)…حضرتِ سیِّدُنا سمرہ بن جندب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: سفید لباس پہنو کہ یہ  پسندیدہ اور پاکیزہ ہے  اور اپنے مردوں کو ان میں ہی کفن دو۔(3)
لوگوں کو ان کے مرتبہ پر رکھو:
(6068)…اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سفر میں تھیں کہ آپ نے قریش کے لوگوں کو کھانے کا حکم دیا،  وہاں سےایک  اچھی ہیئت والا مال دار شخص گزرا  تو آپ نے حکم دیا کہ  اس کو کھانے کی دعوت دو۔ چنانچہ وہ شخص آیا اور کھانا کھا کر چلا گیا،پھر  ایک سائل آیا تو آپ نے حکم دیا کہ اس کو روٹی کا ٹکڑا دے دو۔ لوگوں نے اُمُّ المؤمنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی بارگاہ میں عرض کی:آپ نے ہمیں مال دارکو دعوت دینے کا حکم دیا جبکہ سائل کو روٹی کا ٹکڑا دینے کا حکم دیا؟اُمُّ المؤمنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا: غنی کے ساتھ جو ہم نے کیا وہ اسی کا حقدار تھا اور سائل نے سوال کیا تو ہم نے اس کا سوال پورا کرنے کا حکم دیا کہ وہ اسی پر راضی تھا، اورحضور سيِّدِ عالمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ لوگوں کو ان کے مرتبہ پر رکھیں۔(4)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسند ابی یعلٰی، مسند عمار بن یاسر، ۲/ ۱۳۴،حدیث:۱۶۴۴
2… مسلم،المدقدمة، باب وجوب الروایة عن الثقات...الخ،ص۷،
3… ترمذی، کتاب الادب عن رسو ل اللّٰہ،باب ماجاءفی لبس البیاض،۴/ ۳۷۰،حدیث:۲۸۱۹
4…ابوداود،کتاب الاب،باب تنزیل الناس منازلھم،۴/ ۳۴۳، حدیث:۴۸۴۲،بتغیرقلیل