Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
461 - 475
مقدادرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس آیا اور امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عثمان غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے عامل کی تعریف کرنے لگا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس کے منہ میں خاک ڈال دی اور فرمایا: سرورِ عالَم، نُورِ مُجَسّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا ہے:”جب تم خوشامد کرنے والوں کو دیکھو تو ان کےمنہ میں خاک ڈال دو ۔“(1)
(6062)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے حبیب، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہتے تو اس کے بعد یہ پڑھتے:”رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاءِ وَمِلْءَ الْاَرْضِ وَمِلْءَ مَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ: اَهْلُ الثَّنَاءِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَاَهْلُ الْمَجْدِ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِی لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّیعنی اے ہمارے پر وردگار!تیرے ہی لئے  حمدہے آسمان بھرکر زمین بھرکر اور جو ان کے درمیان ہے اس کے برابر اور اس کے لئے جو چیز تو چاہے وہ بھرکر،تعریف، کبریائی اور بزرگی والا ہے،جو تو دے اسےکوئی روک نہیں سکتا اورجوتو روکے اسےکوئی دے نہیں سکتا تیرے مقابل غنی کو غَنا نفع نہیں پہنچاتی ۔“(2)
(6063)…حضرتِ سیِّدُناابوذرغفاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:میں نےعرض کی:یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں سفر کا ارادہ رکھتا ہوں مجھے نصیحت کیجئے ۔ ارشاد فرمایا:  جہا ں کہیں بھی ہو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرتے رہواور گناہ  کر بیٹھو تو اس کے بعد نیکی کرو کہ وہ گناہ کو مٹا دیتی ہے اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔(3)
(6064)…حضرتِ سیِّدُنا عمار بن یاسر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جو اپنے  غلام کو نا حق مارے گا اس سے قیامت کے دن بدلا لیا جائے گا۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسلم ، کتاب الزھد و الرقائق، باب النھی عن المدح ...الخ، ص۱۵۹۹،حدیث: ۳۰۰۲، عن ھمام بن حارث 
	مسند  احمد ، حدیث مقداد بن اسود، ۹/ ۲۱۹،حدیث: ۲۳۸۸۴
2… مسلم ، کتاب الصلاة ، باب اعتدال ارکان الصلاة...الخ، ص۲۴۵،حدیث:۴۷۱، بتغیر عن عبیدة بن عبد الله
	معجم کبیر، ۱۰/ ۲۲۶، حدیث:۱۰۵۵۱
3… ترمذی ، کتاب البر والصلة، باب ماجاء فی معاشرة الناس، ۳/ ۳۹۷،حدیث:۱۹۹۴،بتغیر قلیل
4…مصنف عبد الرزاق،کتاب العقول ، باب حزب النساء و الخدم، ۹/ ۳۱۷، حدیث:۱۸۲۷۵،بتغیرقلیل