میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوا: ایسےعمل پر میری رہنمائی فرمائیں جسے میں بجا لاؤں تو وہ مجھے جنت سے قریب اور جہنم سے دور کر دے۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ نماز پڑھو، زکوٰۃ دو اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرو۔وہ شخص جانے کے لئے مڑا تو حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اگر اس نے اس بات کو مضبوطی سے تھام لیا جس کا اسے حکم دیا گیا ہے تو جنت میں داخل ہو جائے گا۔(1)
(6053)…حضرتِ سیِّدُنا ابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہےکہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی کا راستے میں حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سےسامنا ہوا تواس نے عرض کی: مجھے ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت کے قریب اور جہنم سے دور کر دے؟آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز پڑھو ، زکوٰۃ دواور صلہ رحمی کرو۔(2)
اللہاور رسول مدد گارہیں:
(6054)…حضرتِ سیِّدُنا ابو ایوب انصاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ آقائے دوجہاںصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اسلم، غِفار، مُزَيْنہ، جْھَیْنہ، اَشْجَع اور بنو کعب سے تعلق رکھنے والے باقی لوگوں کے مقابلے میں میرے خاص مددگار ہیں اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کا رسول ان کے مددگار ہیں۔(3)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بغض وکینہ کی تعریف
٭…کینہ یہ ہےکہ انسان اپنےدل میں کسی کوبوجھ جانے،اس سےغیرشرعی دشمنی وبُغض رکھے،نفرت کرےاوریہ کیفیت ہمیشہ ہمیشہ باقی رہے۔(احیاء العلوم،۳/ ۲۲۳)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسلم، کتاب الایمان، باب بیان الذی یدخل...الخ،ص۲۶، حدیث:۱۳
2… مسند احمد، حدیث ابی ایوب الانصاری، ۹/ ۱۳۹،حدیث:۲۳۵۹۷
3… بخاری، کتاب المناقب، باب ذکر اسلم وغفار...الخ،۲/ ۴۷۷،حدیث: ۳۵۱۲ ، بتغیر عن ابی ھریرة