Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
456 - 475
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہم نے آپ پر سلام کہنا تو سیکھ لیا،درودکیسےپڑھیں؟ارشاد فرمایا: اس طرح پڑھو:”اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ و بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ یعنی اےاللہ ! درود بھیج محمد اور ان کی آل پر اور  برکت نازل فرما  محمد اور ان کی آل پر  جیسا کہ تو نے درود بھیجا  اوربرکت نازل فرمائی ابراہیم اور ان کی آل پر بے شک توسراہا ہوا بزرگ ہے۔“(1)
(6050)…حضرتِ سیِّدُناموسٰی بن طلحہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے حضور نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر درود شریف بھیجنے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: میں نے حضرتِ سیِّدُنا زید بن خارجہ  انصاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے اس کے متعلق پوچھا تھا تو انہوں نے فرمایا: میں نے حضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے درود کے متعلق سوال کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: مجھ پر درود پڑھو پھر اس طرح کہو: اللّٰهُمَّ َبَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ یعنی اےاللہ !برکت نازل فرما  محمد اور ان کی آل  پر جیسا کہ تو نے برکت نازل فرمائی ابراہیم اور ان کی آل پر بے شک تو سراہا ہوا بزرگ ہے۔(2)
خدمتِ نبی کا صلہ:
(6051)…حضرتِ سیِّدُنا طلحہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:احد کے دن میں نے تاجدارِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اپنی پیٹھ پرسوار کرایا حتّٰی کہ آپ بلند ہوکر  چٹان پر پہنچ گئے اور مشرکین سے آڑ کر لی پھر آپ نے ہاتھ کے ذریعے اپنی پیٹھ کے پیچھے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:یہ جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام ہیں انہوں نے مجھے خبر دی ہے کہ اگر قیامت کے دن تمہیں کسی بھی  خطرے میں دیکھیں گے تو وہاں سے نکال لیں گے۔(3)
جنت کیسے حاصل ہو؟
(6052)…حضرتِ سیِّدُنا ابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص بارگاہِ رسالت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… نسائی، کتاب السھو، باب کیف الصلٰوة علی النبی، ص ۲۲۱ ، حدیث: ۱۲۸۶، بتغیر قلیل، عن کعب بن عجرة
	ترمذی، کتاب الوتر، باب ما جاء فی صفة الصلاة...الخ،۲/ ۲۶ ، حدیث: ۴۸۳،بتغير ،عن کعب بن عجرة 
2… مسند احمد،حدیث زید بن خارجة، ۱/ ۴۲۳،حدیث:۱۷۱۴ 
	نسائی، کتاب السھو، باب کیف الصلاة  علی النبی، ص۲۲۱،حدیث:۱۲۸۶، بتغیرقلیل
3…معجم کبیر، ۱/ ۱۱۶ ،حدیث:۲۱۳