رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:تمام انبیاء کی متفقہ بات جو لوگوں تک پہنچی وہ یہ ہے کہ جب تجھ میں شرم و حیا نہ رہے تو جو چاہے کر۔(1)
(6039)…حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: تمام انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام کی آخری متفقہ بات جو ہم تک پہنچی وہ یہ ہے کہ’’جب تجھ میں شرم و حیا نہ رہے تو جو چاہے کر۔‘‘(2)
(6040)…حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ معلّم کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:انبیائے کرام عَلَیْہِم السَّلَام کی باتوں میں سےدورجاہلیت کے لوگوں نے اس آخری متفقہ بات سے تعلق قائم رکھا کہ’’جب تجھ میں شرم و حیا نہ رہے تو جو چاہے کر۔‘‘(3)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
حضرتِ سیِّدُنا موسٰی بن طلحہ تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی
تابعین کرام میں سے ایک فصیحُ اللِّسان فقیہ حضرتِ سیِّدُنا موسٰی بن طلحہ تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ہیں آپ کامل فقیہ اور خوف خدا پر کاربند رہنے والے متقی بزرگ ہیں۔
(6041)…حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن طلحہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ موسٰی بن طلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے پوچھا: صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں بڑا کون تھا؟ فرمایا:حضرتِ عثمان بن مظعون رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ۔
فصیحُ اللِّسان افراد:
(6042)…حضرتِ سیِّدُنا عبدالملک بن عمیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں:چار افراد بہت فصیح اللسان تھے: (۱)…حضرتِ سیِّدُنا موسٰی بن طلحہ(۲)…حضرتِ سیِّدُناقبیصہ بن جابر(۳)…حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن یَعْمَر اور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری ،کتاب الادب، باب اذا لم تستحی فا اصنع ما شئت،۴/ ۱۳۱ ،حدیث: ۶۱۲۰
2… بخاری، کتاب احادیث الانبیاء،باب حدیث الغار، ۲/ ۴۷۰ ،حدیث: ۳۴۸۳،بتغیر عن ابی مسعودعقبة
مسند البزار، مسند حزيفة بن يمان، ۷/ ۲۵۶،حدیث:۲۸۳۵
3… بخاری، کتاب احادیث الانبیاء،باب حدیث الغار، ۲/ ۴۷۰ ،حدیث: ۳۴۸۳،بتغیر عن ابی مسعودعقبة
مسند احمد، مسند الانصار، ۹/ ۷۵،حدیث:۲۳۳۱۴،بتغیر قلیل