Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
452 - 475
کی موجوں کی طرح موجزن ہوں گے؟حضرتِ سیِّدُنا حذیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: لوگ خاموش ہو گئے اور میں سمجھ گیا  کہ امیرالمؤمنین کی مراد میں ہوں۔ میں نے عرض کی: میں نے سنا ہے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: بخدا! یہ تمہارے جیسے ہی کے شایان شان ہے۔میں نے کہا: فتنے چٹائی کی مثل دل پر چھا جائیں گے، جو دل ان سے نفرت کرے گا اس میں ایک سفیدنکتہ  لگا دیا جائے گا اور جو دل ان کو پسند کرے گا اس میں ایک سیاہ نکتہ لگا دیا جائے گا حتّٰی کہ دل دو طرح کے ہو جائیں گے،ایک سفیدسنگ مرمر  کی طرح صاف کہ جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں اسے کوئی فتنہ نقصان نہیں دے گا اور دوسرا راکھ کی طرح سیاہ جیسے اوندھاکوزہ جس کا ایک پہلو جھکا ہوا ہو۔حضرتِ سیِّدُنا یزید بن ہارونرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ”پہلو جھکا ہونے سے مراد یہ ہے کہ ’’وہ نہ تو کسی بھلائی کو پہچانے ، نہ کسی برائی کو برا جانے  سوا اس خواہش کے جو اس کے من کو بھائے۔“ حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:پھر میں نے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو بتایا کہ آپ اور ان فتنوں کے درمیان ایک بند  دروازہ ہے  جو عنقریب توڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے فرمایا:  تیرا باپ نہ رہے! کیا وہ توڑ دیا جائے گا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں۔فرمایا:  ہو سکتا ہے وہ کھولا جائے اور دوبارہ بند کر دیا جائے۔ میں نے عرض کی : نہیں! بلکہ توڑ دیا جائے گا اور میں نے انہیں یہ بھی بتایا  کہ وہ دروازہ ایک مرد ہے جسے شہید کیا جائے گا یا وہ وفات پائے گا۔یہ ایک یقینی بات ہے ،کوئی مغالطہ نہیں۔(1)
تین چیزیں:
(6037)…حضرتِ سیِّدُنا حُذیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: عنقریب تم پر ایک زمانہ آئے گا جس میں تین چیزوں سے بہتر کچھ نہ ہو گا:(۱)…وہ بھائی جس سے محبت ہو(۲)…رزق حلال اور (۳)…وہ سنت جس پر عمل ہو۔(2)
تمام انبیاء عَلَیْہِم السَّلَامکی متفقہ بات:
(6038)…حضرتِ سیِّدُنا ابو مسعود عُقْبہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم، 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسلم ، کتاب الایمان ، باب بیان ان الاسلام بدأ غریبا...الخ، ص ۸۶ ،حدیث:۱۴۴، بتغیر قلیل
2… معجم اوسط، ۱/ ۳۸، حدیث: ۸۸ ،بتقدم و تأخر