Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
451 - 475
سیِّدُنا ربعی بن حِراش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات
	حضرتِ سیِّدُنا ربعی بن حراشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عُمَر بن خطاب، امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰی، حضرتِ سیِّدُناحُذیفہ، حضرتِ سیِّدُناعُقبہ بن عَمْرو، حضرتِ سیِّدُنا ابو ذر، حضرتِ سیِّدُنا ابوبکرہ اور حضرتِ سیِّدُنا طارق بن عبداللہرِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے روایات لیں۔
نبی پر جھوٹ باندھنے کی سزا:
(6034)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: حضور نبی پاک، صاحب لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: مجھ پر جھوٹ نہ  باندھو کیوں کہ جو مجھ پر جھوٹ  باندھے گا وہ دوزخ میں داخل ہوگا۔(1)
(6035)…حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور نبی  کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:بھلائی مکمل طور پر صدقہ ہے۔(2)
نہ رکنے والے  فتنوں کا آغاز:
(6036)…حضرتِ سیِّدُنا ربعی بن حراش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس سے تشریف لائے تو فرمایا: کل جب ہم امیرالمؤمنین کے پاس بیٹھے تو انہوں نے حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صحابہ سے سوال کیا : تم میں سے  کس نے  رسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوفتنوں کاذکرکرتےسناہے؟لوگوں نےکہا:ہم نے سناہے۔امیرالمؤمنین نے فرمایا: شاید تم وہ فتنہ مراد لے رہے ہو؟ جو کسی کو اس کے اہل و مال کی طرف سے پہنچنے گا؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: میں اس کے بارے میں سوال نہیں کر رہا ان کو  نماز، روزہ اور صدقہ مٹا دیتا ہے، بلکہ یہ بتاؤ کہ تم میں سے کس نےرسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ان فتنوں کے بارے میں سنا ہے جو سمندر 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسلم ،باب تغلیط الکذب،ص۷،حدیث:۱
2…مسند احمد، حدیث حذیفة بن يمان، ۹/ ۷۵،حدیث:۲۳۳۱۲