Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
450 - 475
 لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ جب تک میں ان سے ملاقات نہ کر لوں وہ نہیں جائیں گے۔ میں نے ان کی جان نکلنےکو اس پتھر سے تشبیہ دی جسے پانی میں ڈالا جائے اور وہ اس میں ڈوب جائے۔اس معاملے کا ذکر اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے کیا گیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی اور فرمایا: ہم یہ گفتگوکیا کرتے تھے کہ اس امت کا ایک شخص موت کے بعد کلام کرے گا۔
	حضرتِ سیِّدُنا ربعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میرے وہ بھائی سرد راتوں میں ہم سےزیادہ قیام کرنے  والےاور سخت گرم دنوں میں روزے رکھنے والے تھے۔
(6032)…حضرتِ سیِّدُنا ربعی بن حراشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ہم تین بھائی تھے،ہمارا منجھلا بھائی ہم سے زیادہ عبادت گزار، روزہ دار اور افضل تھا، میں ایک  دفعہ سواد  کے سفر  سے لوٹا تو گھر والوں نے کہا: اپنے بھائی سے ملو  کہ اس کا انتقال ہوگیا ہے۔بقیہ روایت ماقبل کی مثل ہے۔
کبھی جھوٹ نہیں بولا:
(6033)…حضرتِ سیِّدُنا سفیانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: مجھے حضرتِ سیِّدُناربعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی یاد آتی ہے۔ تم جانتے ہو حضرتِ ربعی کون تھے؟ وہ اَشجَع قبیلےسے تھے  اور ان کی قوم کا گمان تھا  کہ انہوں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، ایک چغلخور نے حجاج بن یوسف کے پاس جا کر کہا: یہاں اشجع قبیلے کا ایک شخص ہے اور ان کی قوم گمان کرتی ہے کہ اس نے کبھی جھوٹ نہیں بولا لیکن آج وہ آپ کے سامنےجھوٹ بولے گا وہ  اس لئے کہ آپ نے اس کے دونوں بیٹوں کو کہیں بھیجا تھا لیکن انہوں نے آپ کی نافرمانی کی ہے اور دونوں اپنے گھر میں موجود ہیں، چنانچہ حضرت ربعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو بلوایاگیا، حجاج نے دیکھا کہ آپ بہت بوڑھے اور کمزرو ہیں،کہنے لگا:تمہارے دونوں بیٹوں نے کیا کیا؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: وہ دونوں گھر میں ہیں۔ حجاج نے ان کو انعام واکرام دیا اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کا حکم جاری کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسدکی تعریف
٭…کسی کی دینی یادنیاوی نعمت کےزوال(یعنی اس کےچھن جانے)کی تمناکرنایایہ خواہش کرناکہ فلاں شخص کو یہ نعمت نہ ملے،اس کانام حسدہے۔(الحدیقةالندیة،۱/ ۶۰۰)