Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
448 - 475
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چہرۂ انور پر غضب کے آثار نمایاں ہوئے اور ارشاد فرمایا: ہم نے تمہیں پہننے کے لئے نہیں دیا تھا۔ پھر آپ کے حکم سے میں نے اسے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔(1)
(6027)… امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں: اُ کَیدِر دُومَہ نے حضور نبی  پاک  صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں ریشمی کپڑے کا  ہدیہ بھیجا، تو آپ نے وہ مجھے عطا فرمادیا، میں نے اس کے دوپٹے بنا کر عورتوں میں تقسیم کر دیئے۔(2)
فرشتے جنگ میں:
(6028)… امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں: سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بدر کے دن مجھ سے اورحضرتِ سیِّدُنا ابو بکررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے فرمایا: تمہاری ایک طرف جبرائیلعَلَیْہِ السَّلَام ہیں اوردوسری طرف میکائیل واسرافیلعَلَیْہِمَا السَّلَام ہیں یہ عظیم فرشتے ہیں جو جنگ کے لئے آئے ہیں اور صف میں موجود ہیں۔(3)
(6029)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں کہ حضور نبی پاک، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے حکم دیا کہ میں بدر کے کنوؤں کا پانی نیچےکر دوں۔(4)

٭…٭…٭…٭…٭…٭
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کادوست
فرمانِ مصطفٰے:توبہ کرنےوالا اللہعَزَّ  وَجَلَّکادوست ہےاورگناہ سےتوبہ کرنےوالااس شخص کی طرح ہےجس نےگناہ کیاہی نہ ہو۔(نوادرالاصول للحکیم ترمذی،۲/ ۷۶۰،حدیث:۱۰۳۰،بتقدم وتاخر)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسلم،کتاب اللباس و الزینة، باب تحریم استعمال اباء الذھب ...الخ،ص ۱۱۴۹،حدیث:۲۰۷۱
2… مسلم،کتاب اللباس و الزینة، باب تحریم استعمال اباء الذھب ...الخ، ص ۱۱۴۹،حدیث:۲۰۷۱
3…مسنداحمد، مسند علی بن ابی طالب ، ۱/ ۳۱۱، حدیث:۱۲۵۶، بتغیر قلیل
4… سنن الکبرٰی للبیھقی، کتاب السیر، باب قطع الشجر...الخ،۹/ ۱۴۴،حدیث:۱۸۱۲۳