Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
447 - 475
 کرنے کے لئے عرض کی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: یہ میرےرضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔(1) 
(6025)… حضرتِ سیِّدُنا ابو صالح حنفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنےبرسرمنبرفرمایا:مجھ سےجوچاہوپوچھو۔ابنِ کَوَّاء نامی ایک شخص نےکہا: اے امیرالمومنین !ایک مرد کا دو بہنوں کو اپنے نکاح میں جمع کرنا کیسا ہے؟ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: صحرا میں مت گھومو کام کا سوال کروبے فائدہ سوال نہ کرو۔ ابن کواء نے کہا: اے امیرالمؤمنین!ہم آپ سے وہی سوال کرتے ہیں جو ہم نہیں جانتے اور جو جانتے ہیں اس بارے میں آپ سے سوال نہیں کرتے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس سے فرمایا: اس کی حرمت کِتابُ اللہ کی آیت  سے ثابت ہے فرمانِ باری تعالی ہے:وَ اَنۡ تَجْمَعُوۡا بَیۡنَ الۡاُخْتَیۡنِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ؕ (پ۴،النسآء:۲۳)
ترجمۂ کنز الایمان: اور دو بہنیں اکٹھی کرنا مگر جو ہو گزرا۔
	اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتاہے:   وَمَا مَلَکَتْ اَیۡمَانُکُمْ ؕ  (پ۵،النسآء:۳۶)
	ترجمۂ کنز الایمان: اور اپنی باندی غلام سے۔
	ابنِ کواء نے کہا: آپ رضاعی بھائی کی بیٹی کے بارے میں کیا کہتے ہیں کیا اس سے نکاح ہو سکتا ہے؟ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: نہیں ہو سکتا۔ میں حضرتِ سیِّدُنا حمزہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بیٹی کو مکہ کے مشرکین کے درمیان  سےشدید خوف وجنگی حالات سے نکال کر مدینہ لایا  اور بارگاہ ِ رسالت میں پیش کیا  اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کواس کا حال، جمال، ہیئت اور حسن اخلاق بیان کیا تو آپ نے مجھے سے ارشاد فرمایا: یہ میرے لئے حلال نہیں یہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔(2)
ریشم پہننےکا حکم:
(6026)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے:بارگاہِ رسالت میں ریشم کی زرد دھاریوں  والا حُلّہ ہدیہ کیا گیا،آپ  نے  وہ مجھے عطا کیا تو میں نے پہن لیا، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسند ابی یعلٰی، مسند علی بن ابی طالب ، ۱/ ۱۹۶،حدیث: ۳۷۸
2… مسلم،کتاب الرضاع، باب تحریم ابنہ  ...الخ،ص۷۶۰،حدیث: ۱۴۴۶