(6019)…حضرتِ سیِّدُنا عَمّار دُهْنیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:میں اس وقت آیا جب حضرتِ سیِّدُنا ماہان حنفی کا تخت دار لگایا جا چکا تھا اور لوگ جمع تھے، اس وقت آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے مجھ سے فرمایا: عمار! کیا تم بھی ان میں سے ہو؟ یہ سن کر میں انہیں چھوڑ کر وہاں سے چلا گیا۔
(6020)…حضرتِ سیِّدُنا ابو صالح حنفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: میں اس بات سے بے پروا ہوں کہ میری بیٹی کیا کہتی ہے: میں معاف کیا جاؤں تو شکر کروں یا آزمائش میں ڈالا جاؤں تو صبر کروں ۔
(6021)…حضرتِ سیِّدُنا ماہان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں: حق وزنی ہے جبکہ ابن آدم کمزور ہے لہذا لمحہ بالمحہ ذکر ہی ہے ۔
خالی گھر میں سلام کرنے کا طریقہ:
(6022)…حضرتِ سیِّدُنا ماہان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں: جب تم ایسے گھر میں داخل ہو جس میں کوئی نہ ہو تو یوں کہو:”السَّلَامُ عَلَيْنَا مِنْ رَبِّنَا“یعنی ہم پر ہمارے ربّ کی جانب سے سلامتی ہو۔
(6023)…حضرتِ سیِّدُنا سفیان بن دینار تَمّارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا ماہان حنفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سےسوال کیا : پہلے کے لوگوں کےاعمال کیسے تھے؟ آپ نےفرمایا: ان لوگوں کے اعمال کم لیکن دل سلامت تھے۔
سیِّدُنا ابو صالح ماہان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات
حضرتِ سیِّدُنا ابو صالح ماہان حنفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود اور حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے روایات لیں۔
رضاعی بھائی کی بیٹی سے نکاح کا حکم:
(6024)…حضرتِ سیِّدُنا ابو صالح حنفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: اِبنِ کَوَّاء نامی شخص نے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سےرضاعی بھائی کی بیٹی کے متعلق مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا: میں نے حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے حضرتِ سیِّدُنا حمزہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بیٹی سے نکاح