سیِّدُناعبداللہ بن ابو ہُذیل رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مرویات
حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن ابو ہذیلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صدیق، امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی بن ابو طالب، حضرتِ سیِّدُناعمار بن یاسر، حضرتِ سیِّدُنا خَبَّاب بن اَرَت، حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن عَمْرو بن عاص، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس،حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ، حضرتِ سیِّدُنا جریر بن عبداللہ بجلی اورحضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمٰن بن اَبزیعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان وغیرہ سے احادیث روایت کی ہیں۔
کامیابی کامعیار:
(6001)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا ابو بکررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: میں نے حضور نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے تہبند کے بارے میں سوال کیا تو آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پنڈلی کو درمیان سے پکڑا، میں نے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ہمارے لئے زیادہ فرمائیں۔تو آپ نے پنڈلی کو تھوڑا نیچے سے پکڑا، میں نے عرض کی: یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میرے لئے زیادہ فرما دیجئے۔ ارشاد فرمایا: اس سے نیچے کرنے میں بھلائی نہیں ہے۔ میں نے عرض کی :یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہم ہلاک ہو گئے۔ارشاد فرمایا: اے ابو بکر! درست رہو اور میانہ روی اختیار کرو کامیاب ہو جاؤ گے۔(1)
سیِّدُنا علیرَضِیَ اللہُ عَنْہ کی قمیص:
(6002)…حضرتِ سیِّدُنا ابن ابو ہذیل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کوقیمتی قمیص پہنے دیکھا، جب اس کی آستین کو لمبا کرتے تو انگلیوں کے پوروں تک پہنچتی اور جب ویسے ہی چھوڑ دیتے تو کلائی تک آجاتی ۔
(6003)…حضرتِ سیِّدُنا عمار بن یاسر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا:تمہیں باغی گروہ شہید کرے گا۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…کنز العمال،کتاب المعیشة،قسم الافعال، ۱۵/ ۱۹۵، حدیث: ۴۱۸۲۳
2…مسلم،کتاب الفتن،باب لا تقوم الساعة ...الخ،ص ۱۵۵۸،حدیث:۲۹۱۶