Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
440 - 475
 پیشاب کرتا تو پانی تک پہنچنے سے پہلے ہی تیمم کر لیتا کہ کہیں اسی حالت میں قیامت قائم نہ ہو جائے۔
نبی کی نبی کو نصیحت:
(5995)…حضرتِ سیِّدُنا ابن ابو ہذیلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا عیسٰی بن مریم عَلَیْہِمَا السَّلَام کی حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن زکریاعَلَیْہِمَا السَّلَامسے ملاقات ہوئی تو  فرمایا: مجھے نصیحت کیجئے۔ حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: غصہ کرنا چھوڑ دو۔حضرتِ سیِّدُنا عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا:یہ مجھ سے نہیں ہو سکے گا۔ حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: مال ذخیرہ نہ کیجئے گا۔انہوں نے فرمایا:شاید یہ میں کر سکوں۔
(5996)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن ابو ہذیلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا عیسٰی بن مریم عَلَیْہِمَا السَّلَامنے  اپنے حواریوں کو ایک شخص کے رجم کا حکم دیا پھر فرمایا: جو اس کی مثل ہو وہ رجم نہ کرے تو پتھر مارنے والوں میں صرف حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن زکریاعَلَیْہِمَا السَّلَامتھے، حضرتِ سیِّدُنا عیسٰیعَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا:آپ کا معاملہ کیسا ہے؟حضرتِ سیِّدُنا یحییٰعَلَیْہِ السَّلَامنےفرمایا:میں اس جیسانہیں۔حضرتِ سیِّدُنا عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَامنےفرمایا:مجھےنصیحت کیجئے۔حضرتِ سیِّدُنایحییٰعَلَیْہِ السَّلَامنےفرمایا:غصہ سےاجتناب کریں۔ حضرتِ سیِّدُنا عیسٰیعَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: میں انسان ہوں یہ مجھ سے نہ ہو سکے گا۔حضرتِ سیِّدُنا یحییٰعَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: مال  کی ذخیرہ اندوزی سے بچئے گا۔ حضرتِ سیِّدُنا عیسٰیعَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: ہاں یہ ہو سکتا ہے۔
آیات کی تفسیر:
(5997)… فرمانِ باری تعالیٰ ہے:  تَلْفَحُ وُجُوۡہَہُمُ النَّارُ   (پ۱۸،المؤمنون:۱۰۴)
	ترجمۂ کنز الایمان:ان کے منہ پر آگ لپٹ مارے گی۔
	حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن ابوہذیل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاس کی تفسیر میں فرماتے ہیں: انہیں ایسی لپٹ مارے گی جو ہڈیوں سے گوشت اتار کر ایڑیوں پر پھینک دے گی۔
(5998)…ارشادِ باری تعالیٰ ہے:   فَجَآءَتْہُ اِحْدٰىہُمَا تَمْشِیۡ عَلَی اسْتِحْیَآءٍ ۫  (پ۲۰،القصص:۲۵)	
ترجمۂ کنز الایمان:تو ان دونوں میں سے ایک اس کے پاس آئی شرم سے چلتی ہوئی۔