رات بھی نہیں؟ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: صَفّین کی رات بھی نہیں۔
(5981)…حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں:حضور نبیّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے ہاں تشریف لائے تو میرے اور فاطمہ کے درمیان اپنا قدم مبارک رکھا۔ بقیہ مثْلِ سابق۔(1)
(5982)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں: حُضُورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس نے میری طرف کوئی بات منسوب کی اوراس کے خیال میں وہ بات جھوٹ ہے تو وہ شخص جھوٹوں میں سے ایک ہے۔(2)
خصائِلِ شیر خدا:
(5983)…حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہے کہ حضور نبیّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرتِ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی تین خصلتیں بیان فرمائیں: (۱)… صبح جھنڈا اس شخص کے ہاتھ میں دوں گا جس سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کا رسول محبت کرتے ہیں۔(3)(۲)…حدیث طیر(4)اور (۳)…حدیث غَدیرِ خُم(5)۔
(5984)…فرمانِ خداوندی ہے: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۵۶﴾ (پ۲۲،الاحزاب:۵۶)
ترجمۂ کنزالایمان:اےایمان والوان پردروداورخوب سلام بھیجو۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب النفقات،باب عمل المراة فی بیت زوجھا،۳/ ۵۱۵ ،حدیث:۵۳۶۱
2…مسلم،باب وجوب الرویة عن الثقات الخ ،ص۷،حدیث:۹
ابن ماجہ، کتاب السنة، باب من حدث عن رسول اللّٰہ،۱/ ۲۹ ،حدیث: ۳۸
3…سنن الکبری للنسائی،کتاب الخصائص،باب ذکر منزلة علی بن ابی طالب، ۵/ ۱۰۸ ،حدیث:۸۳۹۹،مفصلًا
4…حضرتِ سیِّدُناانس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس ایک چڑیا تھی کہ آپ نے بارگاہ الٰہی میں عرض کی: اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ!میرے پاس ایسے شخص کو لا جو ساری مخلوق سے تجھے پسند ہو کہ میرے ساتھ یہ چڑیا کھائےتو آپ کے پاس حضرت علی آئے اور آپ کے ساتھ وہ کھائی۔
(ترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب علی بن ابی طالب، ۵/ ۴۰۱، حدیث:۳۷۴۲)
5…جس کا میں مولا ہوں اس کے علی مولا ہیں۔(ترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب علی بن ابی طالب، ۵/ ۳۹۸، حدیث:۳۷۳۳)