Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
435 - 475
عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے پیشاب کیا، پھر مٹی سے اِستنجاء کیا پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ہمیں حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اسی طرح سیکھایا ہے۔
تسبیح فاطمہ کی ابتدا کیسے ہوئی؟
(5979)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں: فاطمہ کو چکی کی وجہ سے ہاتھوں میں پڑ جانے والے چھالوں کی تکلیف ہوئی  تو کوئی خادم لینے کی خاطربارگاہِ رسالت میں گئیں مگرحضور نبیّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ملاقات نہ ہو سکی البتہ حضرتِ عائشہ(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) سے ملاقات ہو گئی اور انہیں اپنا مقصد بتایا، جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے تو حضرت عائشہ نے حضرت فاطمہ کے آنے کی خبر دی۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے ہاں تشریف لے آئے اس وقت ہم لیٹے ہوئے تھے، ہم کھڑے ہونے  لگے  تو ارشاد فرمایا: اپنی جگہ پر ہی رہو اتنا فرما کر ہمارے درمیان تشریف فرما ہوگئے، میں نے آپ کےمبارک قدم کی ٹھنڈک اپنے سینے پر محسوس کی۔پھرارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے عمل کے بارے میں نہ بتاؤں جو تمہارے سوال سے بہتر ہو، جب تم سونے کے لئے لیٹو تو 34مرتبہاَللہُاَکْبَرْ،33مرتبہ سُبْحٰنَاللہ اور33مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہہ لیا کرو، یہ تمہارے لئے خادم سے بہتر ہے۔(1)
(5980)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں: حضور نبیّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی صاحبزادی فاطمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا)حضور کے پاس تشریف لائیں اور خادم کا سوال کیا؟ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں جو تمہارے لئے  خادم سے بہتر ہو،  جب سونے لگو تو33 مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ،33مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہاور34مرتبہ اَللہُ اَکْبَرْ کہہ لیا کرو۔(2) حضرتِ سیِّدُنا سفیان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں: ان  میں سے ایک34مرتبہ ہے۔
	امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں:  میں نے جب سے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے یہ سنا ہے اسے کبھی  ترک نہیں کیا۔ لوگوں نے عرض کی : جنگ صَفّین کی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب الفضائل اصحاب النبی، باب مناقب علی بن ابی طالب، ۲/ ۵۳۶ ،حدیث: ۳۷۰۵
2…بخاری،کتاب النفقات،باب خادم المراة، ۳/ ۵۱۶،حدیث:۵۳۶۲