Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
434 - 475
 سیِّدُنا ابن ابو لیلٰی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مرویات
	حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمٰن بن ابولیلیٰرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے دور خلافت میں پیدا ہوئےاور امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن خطاب، امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عثمان، امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی، حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص، حضرتِ سیِّدُنا بلال، حضرتِ سیِّدُنا حُذیفہ، حضرتِ سیِّدُناابو ذر، حضرتِ سیِّدُناابن عباس، حضرتِ سیِّدُناابن عمر، حضرتِ سیِّدُنااُبَیْ بن کَعب، حضرتِ سیِّدُناکَعب بن عُجْرَہ، حضرتِ سیِّدُنا بَراء بن عازب، حضرتِ سیِّدُناابو دَرْداء، حضرتِ سیِّدُنا ابو ایوب، اپنے والدحضرتِ سیِّدُنا ابو لیلیٰ، حضرتِ سیِّدُنازید بن ارقم، حضرتِ سیِّدُنا ثوبان، حضرتِ سیِّدُنا سَمُرہ بن جُندَب اور حضرتِ سیِّدُنا ابو جُحَیْفہ رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے احادیث مبارکہ روایت کیں۔
	جبکہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے روایت کرنے والے تابعین کرام میں سے حضرتِ سیِّدُنا مجاہد ، حضرتِ سیِّدُنا حکم اوردیگر کئی تابعین عظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام ہیں۔
(5976)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: جمعہ کی نماز دو رکعت ہے، عید الفطر کی نماز دو رکعت ہے، عید الاضحیٰ کی نماز دو رکعت ہے اور مسافر کی نماز دو رکعت ہے  یہ مکمل نماز ہے ناقص نہیں ہے۔ یہ  تمہارے نبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان ہے۔
موزوں پر مسح:
(5977)…حضرتِ سیِّدُنا ابن ابو لیلیٰرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس بیٹھا تھا کہ ایک سوار آیا، اس کا گمان تھا کہ اس نے شوال کا چاند دیکھ لیا ہے،  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:اے لوگو! روزہ افطار کر لو پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ پانی کے برتن کی طرف بڑھے، وضو کیا  اور موزوں  پر  مسح کیا پھر مغرب کی نماز پڑھائی تو اس سوار نے عرض کی : میں تو آپ سے یہ پوچھنے آیا تھا کہ آپ نے اپنے علاوہ کسی کو ایسا کرتے دیکھا ہے؟ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: جی ہاں، میں نے خود سے بہتر کو یا فرمایا: اس امت  میں سب سے بہترین شخص یعنی حضور نبیّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔
(5978)…حضرتِ سیِّدُنا ابن ابو لیلیٰ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا