Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
429 - 475
 بچوں کے ساتھ بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئی اور سوال کیا تو آپ نے اسے تین کھجوریں عطا فرمائیں، اس نے ایک ایک کھجور  دونوں بچوں کو دی  توانہوں نے کھا لی پھر اپنی ماں کی طرف دیکھا تو اس نے تیسری کھجور کے دو ٹکڑے کر کے آدھی آدھی دونوں کو دے دی۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بھی اپنے بندوں پر رحم فرماتا ہے جیسے یہ عورت اپنے بچوں پر شفقت کرتی ہے۔(1)
سیِّدُناعلی رَضِیَ اللہُ عَنْہکی فضیلت:
(63-5962)…حضرتِ سیِّدُنا زید بن ارقم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی  عَنْہ فرماتے ہیں: حضور نبیّ پاک، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:جسے یہ پسند ہو کہ میری طرح جیے اور میری طرح انتقال کرے اورہمیشہ کی  جنت میں رہے جس کا میرے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ نے مجھ سے وعدہ فرمایا اور اپنے دسْتِ قدرت سے اس کے درخت لگائے ہیں تو اسے چاہئے کہ وہ علی بن ابو طالب کو اپنا مولیٰ بنا لے  اس لئے کہ یہ  تمہیں ہدایت سے ہرگز نہیں نکالیں گے اورہرگز گمراہیت میں داخل نہیں کریں گے۔(2)
(5964)…حضرتِ سیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسےروايت ہےکہ حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں آپ پر بڑھاپے کے آثاردیکھ رہا ہوں؟ ارشاد فرمایا: ہاں، مجھے ہود ، واقعہ ،وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفَا، عَمَّ یَتَسَاءَلُوْن اور اِذَاالشَّمْسُ کُوِّرَتْ نے بوڑھا کر دیا ہے۔(3)
(5965)…حضرتِ سیِّدُناابوجُحَیفہرَضِیَ اللہُ عَنْہفرماتےہیں:ہم نےعرض کی:یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ہم آپ پربڑھاپادیکھ رہےہیں؟فرمایا:مجھے”ہُود“اوراس جیسی دوسری سورتوں نےبوڑھاکر دیاہے۔(4)

٭…٭…٭…٭…٭…٭
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم صغیر،۲/  ۲۹، حدیث:۸۵۱
2…اللآلئ المصنوعة،باب اللآلئ مصنوعة فی الاحادیث،۱/  ۳۳۷
3…ترمذی ، کتاب التفسیر ، باب و من سورة الواقعة، ۵/ ۱۹۳،حدیث:۳۳۰۸
4…ترمذی ، کتاب التفسیر ، باب و من سورة الواقعة، ۵/ ۱۹۳،حدیث: ۳۳۰۸ ،مفصلًا