نےفرمایا:جس نےخواب میں مجھےدیکھااس نےمجھےہی دیکھابےشک شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا۔(1)
(5958)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: سِراجُ السَّالِکین، مَحبوبِ ربّ الْعالمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: جو اس حال میں مرا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہراتا تھا تو وہ جہنم میں داخل ہو گا۔حضرتِ سیِّدُنا عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: جو اس حال میں مرا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ شریک نہیں ٹھہراتا تھا تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔(2)
(5959)…حضرتِ سیِّدُناحُذیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:حضورنبیّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’ میں قیامت کے دن تمام لوگوں کا سردار ہوں گا، میرا ربّعَزَّ وَجَلَّ مجھے پکارے گا تو میں عرض کروں گا:میں حاضر ہوں اور ہر حکم کے لئے تیار ہوں اور بھلائی تیرے ہی دست قدرت میں ہے، تو برکت والا اور بلند ہے، میں حاضر ہوں اور تیری رحمت کا طلب گار ہوں، ہدایت یافتہ وہی ہے جسے تو ہدایت دے،تیرا بندہ تیرے سامنے حاضر ہے، تیرے سوا کوئی پناہ گاہ نہیں، تو برکت والا اور بلند ہے۔‘‘حضور نبیّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: پاک دامن عورت پر تہمت لگانا 100سال کے اعمال برباد کر دیتا ہے۔ (3)
روزہ دار کی فضیلت:
(5960)…حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں:اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب، حبیب لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: روزہ میرے لئے ہے اور اس کی جزا بھی میں دوں گااور روزے دار کے منہ کی بو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔(4)
بندوں پر رحم:
(5961)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں: ایک عورت اپنے دو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… ترمذی، کتاب الرؤیا، باب ما جاء فی قول النبی...الخ،۴/ ۱۲۲،حدیث:۲۲۸۳
2… بخاری، کتاب الایمان و النذور،باب اذاقال و اللّٰہ لا اتکلم ...الخ،۴/ ۲۹۷،حدیث:۶۶۸۳
3…معجم اوسط، ۱/ ۲۹۷،حدیث:۱۰۵۸ …… معجم کبیر، ۳/ ۱۶۸،حدیث:۳۰۲۳
4… نسائی،کتاب الصیام، باب فضل الصيام والاختلاف ...الخ، ص۳۶۹،حديث:۲۲۰۸