تین مرتبہ دعا:
(5953)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور نبیّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب دعا مانگتے تو تین بارمانگتے اور جب سوال کرتے تو تین بار کرتے تھے۔(1)
(5954)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتین بار دعا مانگنے اور تین بار اِستغفار کرنےکو پسند فرماتے تھے۔(2)
چاندی کی زمین:
(5955)…فرمان باری تعالیٰ ہے: یَوْمَ تُبَدَّلُ الۡاَرْضُ غَیۡرَ الۡاَرْضِ (پ۱۳،ابراھیم:۴۸)
ترجمۂ کنز الایمان:جس دن بدل دی جائے گی زمین اس زمین کے سوا۔
حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ رسول ذيشان، صاحبِ قرآنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ا س کی تفسیر میں فرمایا: وہ زمین ایسی سفید ہوگی گویاکہ چاندی کی ہو جس پرنہ کبھی کوئی گناہ کیا گیا ہو اور نہ نا حق خون بہایا گیا ہو۔(3)
سلام پھیرنے کا درست طریقہ:
(5956)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: میں نے دیکھا کہ جب معلّمِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ”اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُاللہ“کہتے ہوئے دائیں جانب سلام پھیرتے تو آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آتی اور یہی معاملہ دوسری جانب سلام پھیرتے ہوئے بھی ہوتا۔(4)
(5957)…حضرتِ سیِّدُناابن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:حضورنبیّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم،کتاب الجھاد و السیر، باب مالقی من المشرکین...الخ، ص ۹۹۰،حدیث :۱۷۹۴
2…مسنداحمد، مسند عبد اللّٰہ بن مسعود، ۲/ ۵۳ ، حدیث: ۳۷۶۹
3… معجم اوسط، ۵/ ۲۳۱، حدیث: ۷۱۶۷،بتقد م و تأخر
4… ابو داود ، کتاب الصلٰوة، باب فی السلام ، ۱/ ۳۷۳،حدیث:۹۹۶، بتغیرقلیل