Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
426 - 475
موت کی جگہ  مقرر ہے:
(5948)…حضرتِ سیِّدُنامَطَر بن عُکامِسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّکسی جگہ بندے کی موت کا فیصلہ فرماتا ہے تو  اس بندے کے لئے اس جگہ کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے۔(1)
(5949)…حضرتِ سیِّدُنا عَبْدہ سُوائیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:  کچھ لوگ حضور نبیّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کچھ قریب شور کر رہےتھے، ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اگر آپ ان لوگوں کی طرف کسی کو بھیج دیں کہ وہ انہیں منع کر دے...؟ توآپ نے ارشاد فرمایا: اگر میں کسی کو بھیج کر انہیں منع کر دوں کہ وہ ”حجون پہاڑ“کی طرف نہ آئیں تو   پھر بھی ان میں سے کوئی ضرور آجائے گا اگرچہ اسے کوئی کام نہ ہو۔(2)
درود پاک کی فضیلت:
(5950)…حضرتِ سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہےکہ رحمت عالَم، نورِ مُجَسّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس کے پاس میرا ذکر ہو اسے چاہیے کہ مجھ پر درود پڑھے  بے شک جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۔(3)
امام سے پہل کرنا منع ہے:
(52-5951)…حضرتِ سیِّدُنابراء بن عازبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:دوجہاں کےتاجْوَر،سلطانِ بَحروبَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو ہم میں سے کوئی بھی اپنی پیٹھ سیدھی نہ کرتا یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سجدہ میں تشریف لےجاتے۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند احمد، مسند الانصار،حدیث مطر بن عکامس، ۸/ ۲۲۸،حدیث:۲۲۰۴۳
2…معجم کبیر، ۱۸/ ۸۶، حدیث:۱۵۹
3…سنن الکبرٰی للنسائی،کتاب عمل الیوم، باب ثواب الصلا ة على النبى ،۶/ ۲۱، حدیث:۹۸۸۹
4…مسلم،کتاب الصلاة، باب متابعة الامام ...الخ،ص ۲۴۶،حديث:۴۷۴