مولائے کائنات کا مرتبہ:
(5945)…حضرتِ سیِّدُنا حبشی بن جنادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور نبیّ رحمت، شفیع امت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےحضرتِ سیِّدُناعلیُ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسےفرمایا:تمہارامیرےنزدیک وہ مرتبہ ہے جو موسٰی(عَلَیْہِ السَّلَام)کے نزدیک ہارون (عَلَیْہِ السَّلَام) کا ہے مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں۔(1)
(5946)…حضرتِ سیِّدُنا حبشی بن جنادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: میں نے نبیّ رحمت،مُحْسِنِ انسانیت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ذلیل کرنا بھی ظلم میں شامل ہے۔(2)
پانی پلانے کی فضیلت:
(5947)…حضرتِ سیِّدُنا کَریز ضَبی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ایک دیہاتی نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کرعرض کی: مجھے ایسےعمل کے بارے میں ارشاد فرمائیں جو مجھے جنت کے قریب اور جہنم سے دور کر دے۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: کیاان دو ( یعنی جنت وجہنم ) نےتمہیں عمل پر اُبھارا ہے؟ اس نے عرض کی : جی ہاں۔ ارشاد فرمایا: تو حق بات کہو اور جو ضرورت سے زیادہ ہو صدقہ کر دو ۔اس نے عرض کی : میں ہر وقت حق بولنے اور ضرورت سے زائد مال کو صدقہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تو لوگوں کو کھانا کھلاؤ اور سلام عام کرو۔ اس نے عرض کی : یہ بھی ویسا ہی مشکل ہے۔ ارشادفرمایا: کیا تمہارے پاس اونٹ ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ ارشاد فرمایا: تو اونٹ اور پانی کا مشکیزہ لو اور گھر گھر جا کر ایسے لوگوں کو پانی پلاؤ جو کبھی کبھی پانی پیتے ہیں، ہو سکتا ہے ابھی تمہارا اونٹ مرنے اور مشکیزہ پھٹنے بھی نہ پائے کہ تمہارے لئے جنت واجب ہو جائے۔ وہ دیہاتی تکبیر کہتا ہوا چلا گیا اور ابھی اس کا مشکیزہ پھٹاتھا اور نہ ہی اونٹ مرا تھاکہ وہ شہید ہو گیا ۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب من فضائل علی بن ابی طالب، ص ۱۳۰۹،حدیث:۲۴۰۴،عن ابی وقاص
2…معجم کبیر، ۴/ ۱۷، حدیث:۳۵۱۶
3…معجم کبیر، ۱۹/ ۱۸۷ ،حدیث:۴۲۲