Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
424 - 475
 بن ارقم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بھی تھے، میں بھی ان کے ساتھ ہی تھا۔ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن یزیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ منبر سے ہٹ کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے اور بارش کے لئے دعا مانگی  اور اِسْتغفار کیا  پھر انہوں نے جہر کے ساتھ ہمیں  دو رکعت نماز پڑھائی۔اس وقت اذان کہی گئی نہ اقامت۔حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن یزید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ہمیں بتایاکہ میں نے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔(1)
(5940)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن یزیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: نوحے کے بغیر رونے کی اجازت ہے۔(2)
داڑھی مبارک کے سفید بال:
(5941)…حضرتِ سیِّدُنا ابوجُحَیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: میں نے حضور نبیّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس جگہ سفیدی دیکھی ہے۔ یہ کہتے ہوئے آپ نے اپنی بَچّی(ہونٹ اور تھوڑی کے درمیان والے بالوں) کی طرف اشارہ فرمایا۔کسی نے پوچھا: اے ابو جحیفہ! آپ اس وقت کیا کرتے تھے؟ فرمایا:میں اس وقت تیر بناتا اور ان کے پر لگاتا تھا۔(3)
مالک کونین کا فقرِ اختیاری:
(5942)…حضرتِ سیِّدُنا عَمْرو بن حارث خزاعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں: سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا وصال ظاہری ہوا تو ترکے میں درہم ودینار بکری و اونٹ کچھ نہ چھوڑا اور اپنا ایک سفید خچر، اپنا ہتھیار اور کچھ زمین  صدقہ کرنے کے سواکسی شے کی وصیت نہ فرمائی۔(4)
(44-5943)…حضرتِ سیِّدُنا سُلیمان بن صُرَدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:حضورنَبیّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے احزاب کے دن فرمایا:اب ہم ان سے جنگ کریں گے وہ ہم سے جنگ نہیں کریں گے۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… 	بخاری ، کتاب الاستسقاء، باب الدعاء فی الاستسقاء قائما،۱/ ۳۵۰، حدیث:۱۰۲۲،بتغیر قلیل
2… مسند ابو داود الطیالسی، الجزء الخامس، ص ۱۶۹،حدیث:۱۲۲۱،عن عامر بن سعد
	مجمع الزوائد ، کتاب الجنائز، باب ما جاء فی البکاء،۳/ ۱۱۱ ،حدیث:۴۰۵۶
3… مسلم،کتاب الفضائل، باب شیبة،ص۱۲۷۶،حديث:۲۳۴۲،بتغیر قلیل
4…مسلم،کتاب الوصية،باب ترک الوصية...الخ،ص ۸۸۷،حديث:۱۶۳۵،دون قولہ”قبض رسول اللّٰہ“ عن عائشة
5…مسنداحمد، مسند الکوفیین، ۶/ ۳۶۲، حدیث:۱۸۳۳۷