Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
423 - 475
 دن کی حرمت ہے۔(1)
(5935)…حضرتِ سیِّدُنا نعمان بن بشیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے خطبہ دیتے ہوئے  فرمایا کہ سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:اِنَّ اَهْوَنَ اَهْلِ النَّارِ عَذَابًارَجُلٌ فِيْ اَخْمَصِ قَدَمَيْهِ جَمْرَتَانِ اَوْ جَمْرَةٌ يَغْلِيْ مِنْهَادِمَاغُهٗیعنی جہنمیوں میں سب سے ہلکے عذاب والا وہ شخص ہو گاجس کے پاؤں کے نیچے دوانگارے یا فرمایا: ایک انگارہ ہو گا جس سے اس کا دماغ کھول رہا ہو گا۔(2)
مُزدلفہ میں نمازوں کا جمع کرنا:
(5936)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں: نبیّ  پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے  مغرب اور عشا ایک اقامت کے ساتھ جمع فرمائیں مغرب کی تین رکعت پڑھیں اور عشا کی دو۔(3)
(5937)…حضرتِ سیِّدُناابن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانےمُزدلفہ میں مغرب کی تین اورعشاکی دورکعت پڑھیں اورفرمایا:میں نےحضورنبیّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےساتھ یہ دونمازیں اسی جگہ پرایک اقامت کے ساتھ ادا کی تھیں۔(4)
(5938)…حضرتِ سیِّدُنا حارثہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: حضور نبیّ اکرم، نور مُجَسّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مِنٰی میں دو رکعت پڑھائیں حالانکہ پہلے کے مقابلے میں  ہماری کثرت تھی اور امن میں بھی تھے۔(5)
نماز استسقا٫ کا طریقہ:
(5939)…حضرتِ سیِّدُنا ابواسحاقعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن یزید  انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نمازِ اِسْتِسْقاء کے لئے نکلے  اور ان کے ساتھ حضرتِ سیِّدُنا براء بن عازب  اور حضرتِ سیِّدُنا زید
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری ،کتاب العلم ، باب قول النبی ”رب مبلغ اوعٰی من سامع“۱/ ۴۱ ،حدیث: ۶۷، عن ابی بکرة
	معجم كبير، ۵/ ۱۹۱،حدیث:۵۰۵۶
2…بخاری، کتاب الرقاق، باب صفة الجنة و النار،۴/ ۲۶۲، حدیث:۶۵۶۱، ۶۵۶۲
3…مسلم، کتاب الحج ، باب الافاضة  من عرفات ...الخ،ص ۶۷۱،حديث:۱۲۸۸
4…مسلم، کتاب الحج، باب الافاضة من عرفات۔۔الخ، ص۶۷۰، حدیث:۱۲۸۷،۱۲۸۸
5…مسند ابوداود الطیالسی، الجزء السادس، ص ۱۷۴، حدیث:۱۲۴۰