Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
422 - 475
(5931)…حضرتِ سیِّدُنا براء بن عازبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ایک صحابِیِ رسول اپنے گھر میں نماز پڑھ رہے تھے اور ان کا گھوڑابھی وہیں بندھا ہوا تھا کہ اس نے بِدکنا شروع کر دیا، انہوں نے باہر جا کر دیکھا تو وہاں کچھ نہ تھا، ایسا انہوں نے کئی مرتبہ کیا۔ جب صبح ہوئی تو بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کرسارا معاملہ عرض کر دیا۔ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: وہ سکینہ تھا جو قرآن کی وجہ سے نازل ہو رہا تھا۔(1)
سعد بن معاذ رَضِیَ اللہُ عَنْہکا جنتی رومال:
(5932)…حضرتِ سیِّدُنا بَراء بن عازبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:بارگاہِ رسالت میں ریشمی کپڑا لایا گیا تو صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اس کی نرمی کو دیکھ کر تعجب کرنے لگے۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: کیا تم اس کی نرمی سے تعجب کرتے ہو؟ جنت میں سعد بن معاذکا رومال اس سے بہتر ہے اور اس سے زیادہ نرم ہے۔(2)
حضور نے کتنے غزوات کیے؟
(5933)…حضرتِ سیِّدُناابواسحاقعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاقفرماتے ہیں: لوگ نمازِ اِسْتِسْقاء کے لئے نکلےتو حضرتِ سیِّدُنا زید بن ارقم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی ان میں شامل تھے میرے اور ان کے درمیان صرف ایک شخص حائل تھا، میں نے ان سے پوچھا: حضور نبیّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کتنے غزوات کیے؟ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےفرمایا:19غزوات۔میں نےپوچھا:آپ نےان کےساتھ کتنےغزوات میں شرکت کی؟فرمایا:17 غزوات میں۔میں نے پوچھا: سب سے پہلا غزوہ کون سا تھا؟ فرمایا: ذُوالْعُشَیْرَہ۔ (3)
مسلمان کی شان:
(5934)…حضرتِ سیِّدُنا زید بن ارقمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے مَحبوبِ رَبُّ العزت، مُحْسِنِ انسانيت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوفرماتےہوئے سنا :اِنَّ دِمَاءَكُمْ وَاَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هٰذَا فِي بَلَدِكُمْ هٰذَایعنی تمہارے خون اور تمہارے مال تم پر ایسے ہی حرام ہیں جس طرح  تمہارے اس شہر میں تمہارے اس
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم، کتاب صلاة المسافرين، باب نزول السکینة للقراٰن، ص ۳۹۹،حدیث:۷۹۵
2…بخاری ، کتاب المناقب، باب مناقب سعد بن معاذ ، ۲/ ۵۶۰، حدیث:۳۸۰۲
3…بخاری، کتاب المغازی،باب غزوة العشیرة اوالعسیرة،۳/۳ ۴، حدیث:۳۹۴۹