سیِّدُناعَمْرو بن عبد اللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مرویات
حضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاق سَبِیعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے23 صحابَہ ٔ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے احادیث روایت کیں بعض کے اسمائے گرامی یہ ہیں: امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی، حضرتِ سیِّدُنا سعید بن زید، حضرتِ سیِّدُنا ابن عُمَر، حضرتِ سیِّدُنا اسامہ بن زید اور حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن زبیر عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان۔ جبکہ آپ کی اکثر روایات ان صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا بَراء بن عازب، حضرتِ سیِّدُنازید بن اَرْقم، حضرتِ سیِّدُنانعمان بن بشیر، حضرتِ سیِّدُناحارث بن وہب، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن یزید خَطَمی، حضرتِ سیِّدُنا ابو جُحَیْفَہ، حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن حارث مُصْطَلِقی، حضرتِ سیِّدُناسلیمان بن صُرَد، حضرتِ سیِّدُنا حبشی بن جُنادہرِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن۔
چندصحابہ و تابعین سے روایت کرنے میں آپ منفرد ہیں آپ کے علاوہ کسی نے ان سے روایت نہیں کی۔ ان کے نام یہ ہیں: حضرتِ سیِّدُنا عَبْدَہ بن حَزن، ایک قول کے مطابق نَصْر بن حزن نام ہے، حضرتِ سیِّدُناکُدَیر ضَبی اورحضرتِ سیِّدُنامَطَر بن عُکامِس عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان۔
(5924)…حضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق فرماتے ہیں: میں نے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو جب دیکھاتو ان کی داڑھی اور سر کے بال سفیدتھے۔
(5925)…حضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق فرماتے ہیں: میں نے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو دیکھا کہ وہ نماز جمعہ سورج ڈھلنے کے بعد پڑھاتےتھے۔
تہبند کہاں تک ہو؟
(5926)…حضرتِ سیِّدُنا ابواسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق فرماتے ہیں: میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کچھ اصحاب حضرتِ سیِّدُنا اُسامہ، حضرتِ سیِّدُنا زید بن اَرقم، حضرتِ سیِّدُنابَراء بن عازب اور حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو دیکھا کہ یہ سب اپنا تہبندآدھی پنڈلی تک رکھتے تھے۔
(5927)…حضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاقفرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا ابن عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو دیکھا کہ ان کا تہبند آدھی پنڈلی تک تھا۔