Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
419 - 475
 صرف یہی روزے رکھ پاتا ہوں:ہر مہینے میں تین روزے ، اس کے علاوہ  پیر، جمعرات اورحرمت والے مہینوں( یعنی محرم،  ذوالحجہ ،ذوالقعدہ اور رجب المرجب) کے۔
را

(17-5916)…حضرتِ سیِّدُنا سفیانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان فرماتے ہیں: میں حضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق کے پاس آیا  انہوں نے تُرکی قبا پہن رکھی تھی اور وہ مسجد میں تھے۔ مسجد ان کے گھر کے قریب ہی تھی۔ میں نے پوچھا : ابو اسحاق!آپ کیسے ہیں؟ آپ نے فرمایا: فالج زدہ شخص کی طرح ہوں، نہ میرے ہاتھ مجھے فائدہ دیتے ہیں نہ پاؤں۔حضرتِ سفیانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان فرماتے ہیں: اس وقت وہ سو سال کے ہو چکے تھے۔
(5918)…مروی ہےکہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اصحاب جب حضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق کو دیکھتے تو کہتے: یہ عَمْروقاریٔ قرآن ہیں یہ اِدھر اُدھر متوجہ نہیں ہوتے۔
(5919)…حضرتِ سیِّدُناابواسحاقعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاقفرماتےہیں:جب میں رات میں بیدارہوجاؤں تو دوبارہ  اپنی آنکھیں بند نہیں کرتا۔
(5920)…حضرتِ سیِّدُنا ابواسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق فرماتے ہیں:  یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص طَیْلَسان (سبز رنگ کی ایک قیمتی چادر) تو خریدلے لیکن حج نہ کرے۔
(5921)…حضرتِ سیِّدُنا ابواسحاقعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق فرماتے ہیں: صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان امیری کو دین پر مددگار شمار کرتے تھے۔
(5922)…حضرتِ سیِّدُنا ابواسحاق  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق نے فرمایا: صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان فراخ دستی کو دین پر مددگارسمجھتے تھے۔کسی نے پوچھا: حضرتِ سیِّدُنا سفیان ثوری  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اس بات کو ذکر کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔
عالِم ربّانی:
(5923)…حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر بن عَیَّاشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: جس دن حضرتِ سیِّدُناابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاقکاانتقال ہوااسی دن حضرتِ سیِّدُنا ضحاک بن قیس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کوفہ آئے۔ جنازے میں شریک ہوئے تو لوگوں کی کثرت دیکھ کر فرمایا: یہ تم میں عالِمِ رَبَّانی تھے۔