حضرتِ سیِّدُنا عَمْرو بن عبد اللہ سَبِیعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی
تابعین کرام میں سے ایک حضرتِ سیِّدُناعمرو بن عبداللہسَبِیعي عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبھی ہیں، آپ لمبی عمر اور عبادت پر ثابت قدم رہنے والے، نیکیوں پر مُسْتَعد اور نماز میں لمبا قیام کرنے والے، صاحبِ بصیرت وبصارت اور صبر وشکر کرنے والے ہیں۔
منقول ہے: صبر کرنے، برداشت کرنے اور مُسْتَعد ہو کر نیک اعمال کرنے کا نام تصوّف ہے۔
(5902)…حضرتِ سیِّدُناشریکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: حضرتِ سیِّدُناابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرّ َ زَّاق کی ولادت امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے دورِ خلافت میں ہوئی، حضرتِ سیِّدُنا اَسْوَد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میرے خیال سے حضرتِ سیِّدُنا شریک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا کہ خلافت کے تین سال باقی تھے جب ولادت ہوئی۔
سیِّدُنا ابو اسحاق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکے فضائل:
(5903)…حضرتِ سیِّدُنا مُغِیرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں جب بھی حضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاقعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق کو دیکھتا ہوں تو مجھے صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی یاد آجاتی ہے۔
(5904)…حضرتِ سیِّدُنا جریر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَبِیْرفرماتے ہیں: کہا جاتا تھا کہ جس نےحضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق کی مجلس اختیار کی گویا اس نےحضرتِ سیِّدُنا علی اور حضرتِ سیِّدُنا عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی مجلس اختیار کی۔
(5905)…حضرتِ سیِّدُنا ابو احمد زُبیری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق نے 23 یا 24صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے احادیث روایت کی ہیں۔
(5906)…حضرتِ سیِّدُناامام اَعْمَشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں اور حضرت ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق جب اکٹھے ہوتے تو انتہائی خوشگواری کے ساتھ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی احادیث بیان کرتے۔
(5907)…حضرتِ سیِّدُنا امام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: جب میں حضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق کے ساتھ اکیلا ہوتا تو آپ تازگی وخوشگواری کے ساتھ مجھے حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی