Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
416 - 475
 تمہارےبعد کسی کو بھی ”جَذَعَہ“(ایک سال سے کمر عُمْر بکری کا بچہ) کفایت نہ کرے گا۔(1)
(5900)…حضرتِ سیِّدُنا شَعْبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنابراء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ہمیں فلاں مسجد کے ستون کے پاس حدیث بیان کی، اگر زندگی رہی تو میں تمہیں وہ جگہ دکھاؤں گا۔ انہوں نے بتایا کہ نبیّوں کے سرور، سلطان بحر و برصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بقرہ عید  کے دن خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:آج کے دن ہمارا سب سےپہلا کام ہو گا نماز پڑھنا پھر قربانی کرنا، جس نے ہمارے نماز پڑھنے کے بعد قربانی کی یقیناً اس نے ہمارے طریقے کو پالیا اور جس نے ہمارے نماز ادا کرنے سے پہلے قربانی کی تو وہ صرف گوشت ہے جو اس نے اپنے گھر والوں کے لئے تیار کیا ہے وہ بالکل بھی قربانی نہیں۔ حضرتِ سیِّدُنابراء بن عازبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: میرے ماموں حضرت ابو بُرْدَہ ہانی بن نِیَاررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کھڑے ہوئےاورعرض کی: یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں نے تو نماز سےقبل ہی قربانی کر لی ہے اور ابھی میرے پاس جذعہ ہے جو ایک سال والے سے بھی بہتر ہے۔ ارشاد فرمایا: تم اسے ہی قربان کر دو اور تمہارے بعد یہ ہرگز کسی کے لئے جائز نہیں۔(2)
یاد الٰہی شکر الٰہی ہے:
(5901)…حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےمحبوب، دانائے غیوب  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فرماتا ہے: اے ابن آدم! جب تو مجھے یاد کرتا ہے تو  میرا شکر ادا کرتا ہے اور جب مجھے بھول جاتا ہے تو میری نا شکری کرتا ہے۔(3)

٭…٭…٭…٭…٭…٭
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… نسائی، کتاب الضحایة،باب ذبیحة الضحية قبل الامام، ص۷۱۳، حدیث:۴۴۰۲
2… بخاری، کتاب الاضاحی، باب سنة الاضحية، ۳/ ۵۷۱، حدیث:۵۵۴۵
3…معجم اوسط، ۵/ ۲۶۱، حدیث:۷۲۶۵