اے میرے بندو! تم دنیا میں کس کی عبادت کیا کرتے تھے؟ لوگ کہیں گے : اے ہمارے ربّ! تو جانتا ہے ہم تیری ہی عبادت کرتے تھے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایسی آواز میں جواب دے گاجو مخلوق نے کبھی نہ سنی ہوگی، اے میرے بندو! مجھ پر لازم ہے کہ آج میں تمہیں اپنے سوا کسی کے سپرد نہ کروں، میں نے تمہیں معاف کر دیا ہے، میں تم سے راضی ہوں۔ اسی وقت فرشتے کھڑے ہو جائیں گےاور لوگ اس جگہ سے نجات پاجائیں گے۔ جو لوگ نیچے جہنم میں ہوں گے وہ کہیں گے: اب ہمارا کوئی سفارشی نہیں اور نہ کوئی غم خوار دوست تو کسی طرح ہمیں پھر جانا ہوتا کہ ہم مسلمان ہوجاتے۔ پس وہ اور سب گمراہ اوندھے کر کے جہنم میں ڈال دئیے گئے۔(1)
جسم کا سربراہ ایک لوتھڑا:
(5898)…حضرتِ سیِّدُنا نعمان بن بشیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبیّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح ہےاور ان کے درمیان جو معاملات ہیں وہ مشتبہ ہیں، کثیر لوگ ان کو نہیں جانتے پس جو شبہات سے بچ گیا اس نے اپنا دین اور اپنی عزت بچا لی اور جو شبہات میں پڑا وہ حرام میں پڑ گیا جیسا کہ ممنوعہ چراگاہ کے پاس چرانے والا ہو سکتا ہے چراگاہ میں داخل ہو جائے، سن لو! ہر بادشاہ کے لئے ایک چراگاہ ہوتی ہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی چراگاہ حرام کردہ چیزیں ہیں، سن لو! جسم میں ایک لوتھڑا ہے اگر وہ درست ہو تو سارا جسم درست ہوتا ہے اور اگر وہ خراب ہو تو سارا جسم خراب ہوتا ہے، سن لو ! وہ لوتھڑا دل ہے۔(2)
اختیاراتِ مصطفٰے:
(5899)…حضرتِ سیِّدُنا براء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: میرے ماموں نےرسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نماز پڑھانے سے پہلے ہی قربانی کر لی توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان سے فرمایا: تمہاری بکری صرف گوشت ہے۔ انہوں نے عرض کی : میرے پاس بکری کا بچہ ہے جو بکری سے بہتر ہے کیا اس کی قربانی کر دوں؟ ارشاد فرمایا: ہاں اور تمہاری یہ چھوٹی قربانی بہتر ہے اور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… تفسیر در منثور، پارہ ۱۹، سورة الشعرآء،اٰیت ۹۴، ۶/ ۳۰۹
2… مسلم، کتاب المساقاة، باب اخذ الحلال و ترک الشبھات، ص۸۶۲،حديث: ۱۵۹۹، دون’’امور‘‘