Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
414 - 475
 عرض کی: ہمیں اپنے رب کا نسب بیان کریں تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے یہ آیات نازل فرمائیں:
قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمْ یَلِدْ ۬ۙ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾ (پ۳۰،الاخلاص:۱تا ۴)
ترجمۂ کنز الایمان: تم فرماؤ وہ اللہہے وہ ایک ہے اللہبےنیاز ہے نہ اس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔(1)
سونے سے پہلے کی دعا:
(5896)…حضرتِ سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے اصحاب سے پوچھا:تم لوگ سوتے وقت کیا کہتے ہو؟ سب نے اپنا اپنا بتایا حتّٰی کہ حضرت عبداللہ بن رواحہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی باری آ گئی،آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان سے پوچھا  تو انہوں نے عرض کی: میں یہ دعا پڑھتا ہوں:اَنْتَ خَلَقْتَ هٰذِهِ النَّفْسَ لَكَ مَحْيَاهَا وَمَمَاتُهَا فَاِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَعَافِهَا وَاعْفُ عَنْهَا وَ اِنْ رَدَدْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَاهْدِهَا یعنی اے اللہ!تو نے ہی اس جان کو پیدا کیا، اس کی زندگی اور موت کا مالک تو ہی ہے اور اگر تو وفات دے  تو اسے عذاب سے محفوظ رکھ اور اس سے درگزر فرما اور اگر زندہ رکھے تو اس کی حفاظت فرما اور ہدایت عطا فرما۔
	حضرتِ سیِّدُنا جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور نبیّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان کی اس بات سے خوش ہوگئے۔(2)
پل صراط پر لوگوں سے خطاب:
(5897)…حضرتِ سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور نبیّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: بے شک قیامت کے دن لوگ پل صراط سے گزریں گے اور وہ پل پھسلنے کی جگہ ہے، وہ لوگوں کے چلنے کےسبب ہچکولے کھائے گا، جو قابل گرفت ہوں گے آگ انہیں پکڑ لے گی، جب جہنم کی نا پسندیدہ آواز نکلے گی تو وہ برف کی طرف کوئی چیز ٹپکائے گی، وہ اسی حال میں ہوں گے کہ رحمٰن عَزَّ   وَجَلَّ کی طرف سے ندا آئے گی:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورة الاخلاص،۵/ ۲۳۹،حدیث:۳۳۷۵، عن اُبی بن کعب
	معجم اوسط،۴/ ۱۹۴، حدیث: ۵۶۸۷
2… مجمع الزوائد ، کتاب الازکار، الباب ۲۹، ۱۰/  ۷۰، حدیث:۱۷۰۴۶