تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سےتِیْر کے ڈنڈے سے کئے جانے والے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اگرتِیْر کی نوک سے شکار کیا ہے تو کھا لو اور اگر عرضاً اسے ڈنڈا ماراہے تو وہ ”موقوذہ“ہے (یعنی جو بے دھار کی چیز سے مارا ہوا ہو اور یہ حرام ہے)۔ پھر میں نے کتے کے ذریعے شکار کے بارے میں پوچھا تو ارشاد فرمایا: اگر تم نے اپنے کتےکواللہ عَزَّ وَجَلَّ کا نام لےکر چھوڑا اور کتے نے تمہارے لئے روک رکھا تو کھا لو۔(1)
(5893)…حضرتِ سیِّدُنا عُرْوہ بن مُضَرِّس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: میں نے سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے زمانے میں اس طرح حج کیا کہ میں نے لوگوں کورات کے وقت مُزدلفہ میں پایا چنانچہ میں رات کو عرفات گیا پھر وہاں سے مُزدلفہ آیا پھر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کر عرض کی: میں نے خود کو اور اپنی سواری کو تھکا دیا کیا میرا حج ہو گیا؟ ارشاد فرمایا: جس نے مُزدلفہ میں ہمارے ساتھ فجر کی نماز پڑھی اور ہمارے ساتھ ٹھہرا رہا حتّٰی کہ ہمارے ساتھ لوٹا اور اس سے پہلے وہ عرفات میں دن یا رات میں ہو آیا تو اس کا حج ہو گیا اور اس نے اپنا فریضہ ادا کر لیا۔(2)
دَجّال کی نشانی:
(5894)…حضرتِ سیِّدُناجابر بن عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: میں نے نبیّوں کے سلطان، رحمَتِ عالمیانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے سنا: بے شک میں ایک ہزار یا اس سے زائد نبیّوں میں آخری ہوں اور ایسا کوئی نبی نہیں جس نے اپنی امت کو دجال سے نہ ڈرایا ہو اور میرے لئے وہ کچھ بیان کیا گیا جو مجھے سے پہلے کسی کے لئے بیان نہیں کیا گیا کہ دجال کانا ہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس عیب سے پاک ہے۔(3)
ربّعَزَّ وَجَلَّکا نسب؟
(5895)…حضرتِ سیِّدُناجابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:ایک دیہاتی بارگاہِ رسالت میں حاضرہوااور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری، کتاب الذبائح...الخ، باب قول اللّٰہ تعالٰی” یا ایھا الذین اٰمنوا...الخ“،۳/ ۵۴۹،حدیث:۵۴۷۵
2…ترمذی،کتاب الحج، باب ما جاء فیمن ادرک الامام...الخ،۲/ ۲۵۵،حدیث:۸۹۲
مسند احمد، مسند المدنیین، حدیث عروة بن مضرس، ۵/ ۴۷۶،حدیث:۱۶۲۰۸
3…مسنداحمد، مسند ابی سعید الخدری،۴/ ۱۵۸،حدیث:۱۱۷۵۲،بتغیر قلیل ،عن ابی سعید الخدری
مستدرک حاکم،کتاب الایمان، باب اذا زنی العبدخرج منہ الایمان، ۱/ ۱۷۹، حدیث:۷۲