سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ ارشاد فرمایا: تم اس بارے میں کیوں جاننا چاہتے ہو؟ میں نے عرض کی: میں اس بات کو پسند رکھتا ہوں کہ مجھے حضور کی پسند کا علم ہو جائے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: عائشہ۔ میں نے عرض کی: میری مراد مردوں میں سے تھی۔ ارشادفرمایا: عائشہ کے والد۔ (1)
کامل مسلمان کون؟
(5889)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: حضور نبیّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے اور مہاجر وہ ہے جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے منع کردہ کاموں کو چھوڑ دے۔(2)
(5890)…حضرتِ سیِّدُنا جَریر بن عبداللہ بَجَلیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جب تمہارے پاس کوئی تصدیق کرنے والا آئے تووہ راضی ہو کر واپس جانا چاہیے۔(3)
خلیفہ قریشی ہوں گے:
(5891)…حضرتِ سیِّدُنا جا بر بن سَمُرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ مسجد میں آیا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، میں نے آپ کو یہ فرماتے سنا:’’میرے بعد12خلیفہ ہوں گے۔‘‘ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آواز ہلکی ہو گئی تو میں جان نہ سکا کہ آپ نے کیا ارشاد فرمایا۔ لہٰذا میں نے اپنے والد صاحب سے پوچھا کہ حضور نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا ہے:’’سب کے سب قریش سے ہوں گے۔‘‘(4)
کون سا شکار حلال ہے؟
(5892)…حضرتِ سیِّدُنا عَدی بن حاتِم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: میں نے سرورِ عالَم، نورِ مُجَسّمصَلَّی اللہُ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری، کتاب المغازی، باب غزوة ذات السلاسل، ۳/ ۱۲۶،حدیث:۴۳۵۸
مستدرک حاکم،کتاب معرفة الصحابة، باب افضل الرجال ابو بکر...الخ،۵/ ۱۵،حدیث:۶۸۰۰
2…بخاری،کتاب الرقاق، باب الانتھاء عن المعاصی، ۴/ ۲۴۳،حدیث:۶۴۸۴،بتغیر قلیل
3…مسند احمد،مسند الکوفیین، ۷/ ۷۲ حدیث:۱۹۲۶۶
4… معجم کبیر، ۲/ ۱۹۷،حدیث:۱۷۹۹