صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!یہ کس وجہ سے؟ ارشاد فرمایا: رشتہ داروں سے صلہ رحمی کے سبب۔(1)
(5884)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں: حضور نبیّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو دنیا وآخرت کے مابین اختیار دیا گیا تو آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آخرت کو اختیار فرمایا۔(2)
نفاق کی علامت:
(5885)…حضرتِ سیِّدُنا امام شَعْبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتے ہیں: ہم نے حضرتِ سیِّدُنا ابن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے عرض کی: جب ہم حکمرانوں کے پاس جاتے ہیں تو ان کی خواہش کے مطابق کلام کرتے ہیں اور جب ان کے پاس سے واپس آتے ہیں تو ان کے خلاف گفتگو کرتے ہیں؟ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ہم حضور نبیّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم (كی حیاتِ ظاہری)کے زمانے میں اس کو نفاق شمار کرتے تھے۔
(5886)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں: میں نے نبیّ پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے سنا: جو چاشت کی نماز پڑھے، مہینےمیں تین روزے رکھے اور سفر و حضر میں وتر ترک نہ کرے تو اس کے لئے شہید کا اجر لکھا جائے گا۔(3)
(5887)…حضرتِ سیِّدُنا اُسامہ بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: عرفہ کے دن میں پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیچھے آپ کی اونٹنی پر سوار تھا، اونٹنی مسلسل چلتی رہی حتّٰی کہ ہم مُزدلفہ پہنچ گئے۔(4)
محبوبِ خدا کے محبوب:
(5888)…حضرتِ سیِّدُنا عَمْرو بن عاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:حضور نبیّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے ایک لشکر کے ساتھ بھیجا اس لشکر میں حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر وعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بھی شریک تھے، جب میں واپس آیاتو عرض کی: یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ کے نزدیک لوگوں میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر، ۱۲/ ۶۷، حدیث :۱۲۵۵۶
2…سنن الکبرٰی للبیھقی،کتاب النکاح، باب کان اذا رأی شیٔا...الخ،۷/ ۷۷،حدیث:۱۳۳۲۰
3…کنز العمال،کتاب الصلاة، من قسم الاقوال، الباب السابع، ۷/ ۸۰۹ ،حدیث:۲۱۵۱۱
4…معجم کبیر، ۱/ ۱۷۸،حدیث:۴۶۲، دون”من عرفہ“