کہ آپ ایک لاوارث بچے کی قبر پر تشریف لائے،اپنے پیچھے لوگوں کی صف بنائی اور قبر پر نمازِ جنازہ پڑھی(1)۔ حضرتِ سیِّدُنا سلیمان شیبانی فرماتے ہیں: میں نے حضرت امام شعبی سے پوچھا:اے ابوعَمْرو!آپ کو یہ بات کس نے بتائی؟انہوں نے فرمایا: مجھے حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے یہ بات بیان کی ہے۔(2)
(5880)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دفن کرنے کے بعد قبر پر نمازِ جنازہ پڑھی۔(3)
(5881)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:ساقی کوثر، شفیع محشر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کھڑے ہو کر آب زم زم نوش فرمایا۔(4)
(5882)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:مسجد میں نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بکری کا بھنا ہوا بازو پیش کیا گیا(آپ نے تناول فرمایا)پھر نماز کے لئے کھڑے ہو گئے اور وضو نہیں کیا۔(5)
صلہ رحمی کی فضیلت:
(5883)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاروایت کرتے ہیں کہ نبیّ اکرم، رسولِ محتشم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ کچھ لوگوں کو شہروں میں بساتا ہے اور ان کے مالوں میں اضافہ فرماتا ہے اور جب سے ان کو پیدا کیاہے انہیں ناپسندیدہ نظر سے نہیں دیکھا۔عرض کی گئی: یارسولَ اللہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…قبر پر نماز جائز ہے جب غالب یہ ہو کہ ابھی میت محفوظ ہوگی،گلی پھٹی نہ ہوگی۔چوتھے یہ کہ حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسارے مسلمانوں کے ولی ہیں،ربّ فرماتاہے: اَلنَّبِیُّ اَوْلٰی بِالْمُؤْمِنِیۡنَ مِنْ اَنۡفُ سِہِمْ (ترجمۂ کنز الایمان:یہ نبی مسلمانوں کا ان کی جان سے زیادہ مالک ہے)اگر ولی کے علاوہ اور لوگ نماز پڑھ لیں تو ولی کو دوبارہ جنازہ پڑھنے کا حق ہے،دیکھو صحابہ نے اس میت پرنمازپڑھ لی تھی مگرحضورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنےدوبارہ پڑھی،صحابہ نےحضورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کےتابع ہو کر۔ جب اُمِّ سعدکاانتقال ہواتھاتب حضورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّممدینہ سے باہر تھے،حضورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے ایک مہینہ کے بعد ان کی قبر پر نماز پڑھی۔(مراٰۃ االمناجیح،۲/۴۷۲)
2… نسائی، کتاب الجنائز، باب الصلٰوةعلی القبر ، ص۳۴۱،حدیث:۲۰۲۱
3… نسائی، کتاب الجنائز، باب الصلٰوةعلی القبر ، ص۳۴۱،حدیث:۲۰۲۲،۲۰۲۱
4… نسائی ، کتاب مناسک الحج، باب الشرب من زمزم، ص۴۸۲،حدیث:۲۹۶۱
5… بخاری ،کتاب الوضو، باب من لم یتو ضأ من لحم ...الخ،۱/ ۹۳،حدیث:۲۰۷،بتغیر قلیل