Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
409 - 475
 رسول کی دلیل پر رجم کیا۔
(5875)…حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں: میں اپنے والد کو دفن کر کے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سے ایسی بات ارشاد فرمائی  جس کے بدلے مجھے ساری دنیا بھی ملتی تو میں پسند نہیں کرتا۔
رافضیوں کو قتل کر دو:
(5876)…حضرتِ سیِّدُنا علیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور  نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تیرا گروہ جنت میں ہے اور عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جن کا لقب رافضی ہو گا، جب تم ان سے ملو تو ان کو قتل کر دو  بے شک وہ مشرک ہیں۔(1)
اسلام کی خاطر تکالیف:
(5877)…حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ رہنے والوں میں ساتواں  شخص تھا اور ہمارے پاس درخت کے پتوں کے سوا کھانے کو کچھ نہ تھا، جب ہم میں سے کوئی قضائے حاجت کرتا تو وہ بکریوں کی مینگنیوں  کی طرح ہوتی جس  میں تری تک نہ ہوتی۔(2)
(5878)…حضرتِ سیِّدُناسعیدبن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:حضور نبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: نجاشی کے لئے استغفار کرو۔(3)
قبر پر نمازِ جنازہ:
(5879)…حضرتِ سیِّدُناسُلَیْمان شَیْبانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی روایت کرتے ہیں کہ حضرت امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا: مجھے حضور نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اقتدامیں نماز  اداکرنےوالے ایک شخص نے بتایا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… تاریخ ابن عساکر، علی بن ابی طالب، ۴۲/ ۳۳۴،حدیث:۸۹۰۲، بتغیرقلیل
2… بخاری ، کتاب الاطعمة، باب ماکان النبی واصحابہ یاکلون،۳/ ۵۳۱، حدیث:۵۴۱۲،بتغیر
	مسند احمد، مسند ابی اسحاق سعد بن ابی وقاص،۱/ ۳۶۸،حدیث: ۱۴۹۸
3… معرفة الصحابة لابى نعيم،۱/ ۱۵۸،حدیث: ۵۷۵، الرقم: ۹ ، سعید بن زید بن عمرو